تحریک حریت کا بھارتی جیلوں میں نظربند کشمیری رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں تحریک حریت نے بھارتی جیلوں میں نظر بند حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی حالت زار پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق تحریک حریت کے ترجمان احمد یاسین نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امیر حمزہ، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، محمد یوسف فلاحی اور دیگر نظر بند رہنمائوں کی سلامتی کے حوالے سے گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ رہنما کئی کئی عارضوں میں مبتلا ہیں اورمسلسل نظربندی اور بھارتی جیلوں میں ان کو دی جانے والی ذہنی اذیت سے ان کی زندگیوں کے لئے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ترجمان نے نظربند رہنمائوں کے غیر متزلزل عزم و استقلال کو سراہتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کے آزادی پسند عوام کو حریت قیادت پر مکمل اعتماد ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اپنی جدوجہدآزاد ی کو سبوتاژ کرنے کی بھارتی کوششوں سے بخوبی واقف ہیں۔ بیان میں کہاگیا کہ کوئی بھی انتخابی عمل بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتا جس کے لیے کشمیری عوام نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

احمد یاسین نے بھارت اور مقبوضہ جموں وکشمیرکی مختلف جیلوں میں نظربند حریت رہنماؤں، کارکنوں اور عام کشمیریوں کے عزم وہمت کو سلام پیش کیا۔ انہوں نے بھارتی حکام کے جابرانہ ہتھکنڈوں کے باوجودجدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیری عوام کے عزم کا اعادہ کیا۔

تحریک حریت کے ترجمان نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اورہیومن رائٹس واچ سمیت انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ جیلوں کے آزادانہ جائزے کی اجازت کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں۔ انہوں نے ان عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو درپیش شدید مشکلات کو دورکرانے کے لیے فوری اقدامات کریں اور ان کے حقوق اور وقار کو برقرار رکھنے کو یقینی بنائیں۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد میں پولیس پر حملہ دہشتگردانہ کاروائی ہے

?️ 18 جنوری 2022اسلام اباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ

فلسطین کی حمایت میں امریکہ اور یورپ میں مظاہرے

?️ 24 اپریل 2022امریکہ کے کئی شہروں بشمول الینوائے میں شکاگو، ٹیکساس میں ہیوسٹن اور

طالبان روس کی دہشت گردوں کی فہرست سے باہر

?️ 22 اپریل 2025سچ خبریں: 5 دن پہلے تک روس میں داخل ہونے والے طالبان کے

ترکی میں سلامتی اور دہشت گردی کے خطرات

?️ 25 مارچ 2024سچ خبریں: ترکی کے خلاف PKK دہشت گرد گروہ کے سیکورٹی خطرات

امریکہ کی یوکرین کو فوجی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم بھیجنے کی کوشش

?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:بائیڈن نے اعلان کیا کہ امریکہ یوکرین کو فوجی میزائل سسٹم

حزب اللہ کریوت کو کیوں مسلسل نشانہ بنا رہی ہے؟

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: معتبر ذرائع نے حزب اللہ کی جانب سے مقبوضہ فلسطین

حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی ہیں؟

?️ 19 اکتوبر 2025حماس نے اب تک کتنے قیدیوں کی لاشیں اسرائیل کے حوالے کی

شیخ زکزاکی کی نظربندی کے بارے میں ان کی بیٹی کا بیان

?️ 28 جولائی 2021سچ خبریں:شیخ زکزاکی کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میرے والد شیخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے