?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی حق پر مبنی جدوجہد آزاد ی کو دبانے کیلئے جارحانہ ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔تاہم وہ اپنے مذموم عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہو گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرکو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے جہاں لاکھوں کی تعداد میں تعینات قابض فوجی نہتے کشمیریوں کو وحشیانہ مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کانشانہ بنا رہے ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے بوٹینگو سوپور میں حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیااورقابض فورسز کی طرف سے سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کے لیے جانے والے سوگواروں کو روکنے اورہراساں کیے جانے کی شدیدمذمت کی۔ حریت ترجمان نے سینئر حریت رہنمائوں میر واعظ عمر فاروق، مولانا مسرور عباس انصاری اور دیگر کی گھر وں میں نظربندی کی بھی مذمت کی ۔
ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہاکہ کشمیری عوام گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں اور وہ اپنی جدوجہد آزادی کواسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں ۔انہوں نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیری سیاسی رہنمائوں، کارکنوں اورنوجوانوں کی رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کے ظالمانہ اقدامات بین الاقوامی قانون کے تحت انسانیت کے خلاف جرم ہیں۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔


مشہور خبریں۔
بانی پی ٹی آئی کی رہائی کےلیے خیبرپختونخوا میں جلد بڑا جلسہ ہوگا، بیرسٹر گوہر
?️ 26 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے
مارچ
بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ نے اسرائیل میں سفارت خانہ کھولنے کے احکامات صادر کردیئے
?️ 1 اپریل 2021بحرین (سچ خبریں) خلیجی ریاست بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ
اپریل
ہمارا صبر 60 دن سے پہلے بھی ختم ہو سکتا ہے:حزب اللہ
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں:حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے شہید قاسم
جنوری
بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
?️ 17 جنوری 2021بھارت ہمارے ملک میں دہشتگردانہ کاروائیاں کروا رہا ہے: شاہ محمود قریشی
جنوری
68% جرمن تل ابیب کی فوجی حمایت کے خلاف
?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اے آر ڈی نیٹ ورک کے سروے کے مطابق تقریباً
اگست
صہیونیوں کو مغربی کنارے سے خدشات
?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:عربی 21 نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک صہیونی عہدیدار
مارچ
لاہور: 2 کروڑ روپے تاوان کیلئے نوجوان کو اغوا کرنے والے 6 پولیس اہلکاروں پر مقدمہ
?️ 7 نومبر 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور کے تھانہ گرین ٹاؤن کی پولیس نے نوجوان
نومبر
سینیٹ انتخابات اور اعتما د کا ووٹ
?️ 8 مارچ 2021کراچی {سچ خبریں} سینیٹ انتخابات میں ایک بڑے سیٹ اَپ کے بعد
مارچ