?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشتگردی کی جاری کارروائیوں میں رواں برس اب تک 85 کشمیریوں کو شہید کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان میں سے 22 کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوجیوں ، پیراملٹری ، پولیس اہلکاروں اور بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی کے اہلکاروں نے محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران 3ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار افراد میں حریت رہنما، کارکن اور صحافی شامل ہیں۔ گرفتار کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ اوریو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔
دائیں بازو کی راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے جموں میں ایک اجلاس کے دوران انتہا پسند ہندو تنظیم کے رہنماﺅں پر زوردیاہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی کوششیں تیز کریں۔ انہوں نے انہیں ہدایت کی کہ وہ تنظیم کے نظریے کو مقبوضہ علاقے میں نچلی سطح تک لے جائیں۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی سیاسی سرپرست آر ایس ایس نے 05اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے اپنا ہندوتوا ایجنڈا مسلط کرنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔
ادھر واشنگٹن میں قائم انڈین امریکن مسلم کونسل نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف فرقہ وارانہ تشدد، ٹارگٹڈ حملوں اور نفرت انگیز تقاریر میں تشویشناک حد تک اضافہ ہواہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2023کی تیسری سہ ماہی کے دوران مسلمان اور عیسائی خاص طور پر پرتشدد واقعات، ظلم و ستم اور امتیازی سلوک کا شکار رہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور صحافیوں، سیاسی کارکنوں اور مقامی آبادی کو نشانہ بنایا جارہاہے۔
مشہور خبریں۔
صہیونی مغربی کنارے میں ملک گیر انتفاضہ سے خوفزدہ
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: 2007 سے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کی منظم سرگرمیوں
جنوری
جس سے بات کریں وہ کہتا ہے ہم مجبور ہیں، پتہ نہیں کون آرڈر دے رہا ہے، علیمہ خان
?️ 9 اپریل 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی
اپریل
پنجاب میں نمونیا سے خطرناک صورتحال، مزید 13 بچے جان کی بازی ہار گئے
?️ 26 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں خطرناک
جنوری
مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ
?️ 15 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر نے غیر
جون
سعودی صیہونی تعلقات کے بارے میں صیہونی حکام کیا کہتے ہیں؟
?️ 1 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی کنیسٹ کے خارجہ امور اور دفاعی کمیٹی کے چیئرمین
اگست
فلسطین کی حمایت ہماری خارجہ پالیسی کا بنیادی اصول ہے: پاکستان
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین کے ساتھ یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ
نومبر
الیکشن کمیشن نے مفتاح اسمعیل کی درخواست قبول کر لی
?️ 2 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے-249 کے ضمنی
مئی
روس میں ایک امریکی فوجی کی شرمناک حرکت
?️ 7 مئی 2024سچ خبریں: روس کی ایک عدالت نے روسی خاتون سے چوری کے
مئی