?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے ضلع ادھم پور میں مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے دو ہفتوں سے بند سرینگر جموں ہائی وے کے 300میٹر طویل حصے کو بحال کرنے میں ناکامی پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق عمر عبداللہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڑک کی بحالی میں تاخیر سے کاشتکار بری طرح متاثر ہوئے ہیں جو اپنی پیداوار منڈیوں تک پہنچانے سے قاصر ہیں۔انہوں نے کہاکہ اگر شاہراہ منتخب حکومت کے کنٹرول میں ہوتی تو یہ اب تک بحال ہو چکی ہوتی۔ ہمارے پاس انجینئرز کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب بہت ہو چکا، بھارتی حکومت ہر روز کہتی ہے کہ سڑک کو صاف کر دیا جائے گا، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔وزیر اعلی نے کہاکہ وہ بھارتی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری کو خط لکھیں گے اور ان پر زور دیں گے کہ وہ ہائی وے کی دیکھ بھال منتخب حکومت کے حوالے کردیں تاکہ اسے فوری طور پر بحال کیا جا سکے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پھلوں سے لدے ٹرکوں کو بغیر کسی تاخیر کے نقل وحرکت کی اجازت دی جائے۔
عمرعبداللہ نے وزیر ریلوے پر بھی زوردیا کہ جب تک ہائی وے دوبارہ نہیں کھل جاتا پارسل ٹرینوں کو باقاعدہ سروس بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک رسمی ٹرین کافی نہیں ہے، اسے پھلوں کے کاشتکاروں اور تاجروں کی مدد کے لیے روزانہ چلنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کے کاشتکاروں کی مایوسی قابل فہم ہے کیونکہ ہائی وے کو بحال کرنے میں بھارتی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے ان کی پیداوار سڑ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم ریاست کے لیے اپنی لڑائی جاری رکھیں گے اورعلاقے کی ریاستی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
پی ایس 9 ضمنی انتخاب: غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق پی پی کے آغا شہباز کامیاب
?️ 14 دسمبر 2025شکارپور (سچ خبریں) پی ایس 9 کے مکمل 178 پولنگ سٹیشنز کے
دسمبر
وعدہ صادق آپریشن کے بارے میں پاکستانی ماہرین کا نقطہ نظر
?️ 16 اپریل 2024سچ خبریں: عسکری، دفاعی اور بین الاقوامی تعلقات کے شعبوں کے پاکستانی
اپریل
حزب اللہ کے فلسطینی ڈیسک کے عہدیداروں میں سے حسن بدیرکی شہادت
?️ 2 اپریل 2025سچ خبریں: لبنان میں حزب اللہ کے فلسطینی ڈیسک کے عہدیداروں میں سے
اپریل
کابل پر امریکی حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے: طالبان
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: طالبان کی عبوری حکومت کے دوسرے نائب وزیر اعظم
اگست
2017 میں بائیڈن کی 10 ملین ڈالر کی آمدنی کہاں سے آئی؟
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:ڈیلی میل کے مطابق، 2017 میں براک اوباما کے نائب صدر
جون
پاکستان میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام کا مستقبل روشن ہے ، اسحاق ڈار
?️ 1 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے
جون
سعودی امدادی کارکن پر تشدد ریاض کی آزادی اظہاررائے کی خلاف ورزی کی علامت ہے: پیلوسی
?️ 13 ستمبر 2021سچ خبریں:امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے سعودی حکومت کی حراست میں
ستمبر
ایران پوری دنیا کے لیے خطرناک ہے : صیہونی وزیر خارجہ
?️ 10 فروری 2022سچ خبریں: یائیر لاپید نے دعویٰ کیا ہے کہ جوہری ایران نہ
فروری