?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں ضلع بڈگام کے علاقے سمسان کے رہائشی آج کے اس ڈیجیٹل دور میں انٹرنیٹ جیسی ضروری سہولت سے محروم ہیں ۔ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کے باعث علاقے کے رہائشی خاص طور پر طلباءشدید مسائل سے دوچار ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق ضلع بڈگام کی تحصیل خانصاحب کے گاﺅں سمسان کے رہائشیوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ انکے گاﺅں میں کسی بھی ٹیلی کام کمپنی کا ٹاور موجود نہیں ہے جسکی وجہ سے ان کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلباءخاص طور پر متاثر ہیں اور وہ آن لائن کلاسز میں شرکت نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں ضروری مواد تک رسائی حاصل ہے۔
علاقے کے طلباءکا کہنا ہے کہ” انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کے سبب وہ ڈیجیٹل تعلیم سے محروم ہیں ، ہم اسائنمنٹس ڈاون لوڈ نہیں کر سکتے، ورچوئل کلاسز میں شرکت نہیں کر سکتے اور بنیادی اسٹڈی ایپس کا استعمال نہیں کر سکتے۔“
گاﺅں کے لوگوں کا کہنا ہے کہ آج کل کے دور میں انٹرنیٹ کے جو مثبت فوائد ہیں وہ ان سے قطعی طورپر محروم ہیں، لوگ اپنے عزیز واقارب کو کال نہیں کرسکتے اور نہ ہی انہیں وٹس ایپ وغیرہ کے ذریعے پیغامات بھیج سکتے ہیں۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو فوری طورپر حل کرے اور ڈیجیٹل خلا کو پر کرنے کے لیے گاﺅں میں موبائل ٹاور نصب کرے۔
مشہور خبریں۔
پاکستان کی صیہونیوں کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کی مخالفت
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے
ستمبر
اسلام آباد اور بیجنگ کا سی پیک کو توسیع دینے کا عزم
?️ 20 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان اور چین نے پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)
مارچ
طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ دو
اکتوبر
ترکی میں ہیلی کاپٹر کے اسپتال سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک
?️ 22 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوب مغربی ترکی میں ایک ہیلی کاپٹر اسپتال سے ٹکرا گیا،
دسمبر
جدید غباروں کےذریعہ 5 ممالک پر تل ابیب کی جاسوسی
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:ایک صہیونی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صہیونی فوج اردن،
مئی
چینی آئی پی پیز پاکستان میں بڑے بیرونی سرمایہ کار ہیں، وفاقی وزیر خزانہ
?️ 13 اکتوبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا
اکتوبر
نئی ریفائنری پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے:حماد اظہر
?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وفاقی وزیر وزیر توانائی حماد اظہر
دسمبر
اقوام متحدہ کی امن فوج پر صیہونی حملے پر ترکی کا ردعمل
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی وزارت خارجہ نے صہیونی حکومت کی جانب سے
اکتوبر