?️
سری نگر: (سچ خبریں) بھارتی میڈیا نے آج (اتوار) ملک کے تحقیقاتی ادارے ”نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی“( این آئی اے) کیطرف سے پہلگام حملے کے سلسلے میں مقبوضہ جموں وکشمیر کے دو مقامی باشندوں پرویز احمد جوتھر اوربشیر احمد جوتھر کی گرفتاری کو اس حملے کا پاکستان پر لگائے گئے الزام کے ایک بڑے ثبوت کے طور پر پیش کیا۔ گرفتار کیے جانے والے ان افرا د کو پہلگام واقعے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت کے طور پر پیش کرناانتہائی مضحکہ خیز ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ”این آئی اے “ نے پرویز احمد جوتھر اوربشیر احمد جوتھر کو غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ضلع اسلام آباد کے علاقے ہل پارک بٹکوٹ پہلگام سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بھارتی تحقیقاتی ادارے نے ان دو کشمیریوں پرپہلگام حملے میں ملوث افراد کو اپنے کوٹھوں میں پناہ دینے اور کھانے پینے کا سامان بہم پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔ گرفتار افراد کے لواحقین نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے جبکہ مقامی لوگوں نے بھی این آئی اے کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتارکئے گئے نوجوان عام شہری ہیں جن کا ایسی کسی بھی سرگرمیوں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اہلخانہ اور مقامی لوگوںکی اس تردید سے این آئی اے کے الزامات میں کوئی صداقت دکھائی نہیں دیتی۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارت در اصل اس گرفتاری کی آڑ میں آزاد کشمیر اور پاکستان میں ایک اور مہم جوئی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ بھارتی حکومتی رہنما بھی بار بار یہ بیان دے رہے ہیں کہ آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا جس سے ان کے جارحانہ ارادوں کا پتہ چلتا ہے اور یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مودی حکومت مزید کسی بڑے فالس فلیگ آپریشن کے تانے بانے بن رہی ہے۔
یہ بھی خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ بھارتی حکومت ایران کی صورت حال سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کے خلاف پھر کوئی جارجیت کرنے کی کوششوں میں ہے۔
تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے پاکستان کو اس معاملے میں آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی تاکہ بھارتی حکومت دوبارہ سات مئی جیسی جارحانہ حرکت نہ کرسکے جس میں معصوم لوگوں کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔
تجریہ نگاروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کے خلاف پھر کسی جارحیت کا ارتکاب کرتا ہے تو خطے میں ایک نیابحران پیداہوگا جو پہلے ہی ایران اسرائیل جنگ کے باعث سخت تناﺅ کا شکار غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔


مشہور خبریں۔
ماضی میں پروڈیوسر اداکاروں کے لیے لائن لگا کر بیٹھتے تھے، ریما خان
?️ 16 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول فلمی ہیروئن ریما خان نے دعویٰ
نومبر
صنعاء نے واشنگٹن کو اپنی طاقت کیسے دکھائی؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں:یمن فلسطینی عوام کی حمایت کے لیے قابض حکومت کے ساتھ
فروری
انصاراللہ کی نظر میں صیہونی دفاعی نظام
?️ 3 جنوری 2025سچ خبریں:انصاراللہ یمن کے ذرائع نے صیہونی دفاعی نظام کی ناکامی پر
جنوری
پاکستان سے ایک عرب اسلامی ملک نے 17 تھنڈر جنگی طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 26 ستمبر 2021لاہور (سچ خبریں) انگریزی اخبار میں شائق کردہ رپورٹ کے مطابق پاکستان
ستمبر
سپریم کورٹ میں قومی احتساب آرڈیننس میں ترمیم کے خلاف درخواست پر سماعت
?️ 19 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے قومی احتساب
جولائی
معیشت میں شفافیت لانے اور کرپشن کے خاتمے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا موثر نظام قائم کرنا ہوگا. شہباز شریف
?️ 23 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سرکاری و نجی شعبوں کے
جون
قرآن کی توہین سے ظاہر ہوتا ہے کہ استکباری حملوں کا ہدف اسلام اور قرآن ہے:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:ایران کے اسلامی انقلاب کے رہنما اور مذہبی پیشوا آیت اللہ
جنوری
بدعنوانی کیس: فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
?️ 11 دسمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی اینٹی کرپشن عدالت نے 35 لاکھ روپے
دسمبر