اسلام محبت، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے:میرواعظ عمر فاروق

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے مسلمانوں پر زور دیا ہے کہ وہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحم اللہ علیہ کی تعلیمات پر عمل کریں اور اسلام کے حقیقی پیغام کو فروغ دیں جو محبت، ہمدردی اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحم اللہ علیہ کے سالانہ عرس کے موقع پر سرینگر کے علاقے خانیار میں دستگیر صاحب کی خانقاہ پر عقیدت مندوں کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عظیم صوفی بزرگ کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رحم اللہ علیہ کی زندگی رہنمائی کا ایک مینار تھی جس کا محور اصلاح نفس اور تزکیہ قلب و روح ہے۔

وہ راستہ جو مومنین کو اخلاقی بلندی اور اللہ تعالی کے قرب کی طرف لے جاتا ہے۔میرواعظ نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب نفرت، تعصب اور عدم برداشت نے دنیا بھر کے معاشروں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، مسلمانوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسلام کے امن اور ہمدردی کے عالمگیر پیغام کی طرف رجوع کریں۔

انہوں نے کہاکہ ایک سچے مسلمان کے دل میں نفرت یا بغض نہیں ہو سکتا، کیونکہ اسلام اللہ کی تمام مخلوقات کے لیے احترام اور خیر خواہی کا درس دیتا ہے۔انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ان لازوال اقدار کو اپنی ذاتی اور اجتماعی زندگیوں میں اپنائیں تاکہ افہام و تفہیم، ایمان اور اخلاقی تربیت پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔خواتین سمیت عقیدت مندوں کی ایک بڑی تعداد نے اجتماع میں شرکت کی اور میر واعظ کے اتحاد اور تزکیہ نفس کے پیغام کو عقیدت کے ساتھ سنا۔

مشہور خبریں۔

اغواکاروں نے واپس گھر جانے کیلئے ٹیکسی بُک کروائی اور 500 روپے کرایہ بھی ادا کیا، حسن احمد

?️ 2 دسمبر 2023کراچی:(سچ خبریں) اداکار حسن احمد نے اپنے ساتھ 2012 میں ہونے والے

پاک فوج: ایران کے لیے ہماری حمایت اصولی اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق تھی

?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان پاکستانی فوج کے ترجمان

غزہ ایک "انسانی تباہی” کے دل میں تباہی اور امید کے لیے پکار رہا ہے

?️ 22 اکتوبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے عہدیداروں نے غزہ کے تقریباً 40 فیصد

پورانظام تبدیل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا. شاہد خاقان عباسی

?️ 5 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اورسابق وزیراعظم شاہد

لبنان میں امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی الرٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں واقع امریکی سفارت خانے نے حالیہ میڈیا رپورٹس میں

فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل

?️ 9 اگست 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران

ٹرمپ کا انصاراللہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا مقصد

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اور متنازع قدم اٹھاتے ہوئے

غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کہاں تک پہنچی؟

?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:  غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی گروپوں کے زیر حراست

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے