?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی حکومت کی ہٹ دھرمی پر مبنی ظالمانہ فوجی پالیسی کی مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کے آزادی اور امن پسند عوام اپنے حق خودارادیت کے حصول کی جدوجہد کے دوران بھارت کی شدید سیاسی ناانصافیوں کو صبر و تحمل سے برداشت کر رہے ہیں۔ شہدائے سوپور، گائوکدل، ہندواڑہ اور کپواڑہ کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی تسلط سے آزادی کے مقدس مقصد کے لیے کشمیر کے بہادرعوام کی بے مثال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم و جبر کے باوجود کشمیری عوام کے غیر متزلزل عزم نے بھارتی فوجی کے غرور کو چکنا چور اوران کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ہے۔حریت ترجمان نے بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں قید مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، فاروق احمد ڈار، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، حیات احمد بٹ، عبدالاحد پرہ، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، رفیق احمد گنائی ، فیاض حسین جعفری اور انسانی حقوق کے علمبردار خرم پرویزسمیت آزادی پسندکشمیری نظربندوں کی جرات اور ثابت قدمی کی تعریف کی ۔
انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اور انسانی حقوق کی دیگر بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی حالت زار کافوری نوٹس لیں۔ انہوں نے عالمی برادری پر بھی زوردیاکہ وہ مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر جاری انسانی حقوق کی پامالیاں بند کروائیں،کشمیریوں کی حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کریں اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
لبنان کے اسپیکر نے امریکی سفیر کی درخواست مسترد کر دی
?️ 23 فروری 2026لبنان کے اسپیکر نے امریکی سفیر کی درخواست مسترد کر دی لبنان
فروری
صیہونی فوج کے ہتھیار جرائم پیشہ گروہوں کے حامی
?️ 17 اکتوبر 2021سچ خبریں:ہاریٹز کے مطابق 2013 اور 2020 کے درمیان سینکڑوں ہتھیار اسرائیلی
اکتوبر
’صدارتی اختیار کے تحت سزاؤں کی معافی نہیں چاہیئے‘
?️ 27 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف
فروری
خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے
?️ 20 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن
مارچ
بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 18 اکتوبر کو طلب کرلیا
?️ 8 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
اکتوبر
ایران امریکہ مذاکرات میں ایران کی بالادستی؛ امریکہ کا چند مطالبات سے پیچھے ہٹنے کا عندیہ
?️ 14 اپریل 2025 سچ خبریں:ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ایران
اپریل
گیلنٹ کی برطرفی؛ اندرونی تنازعات میں شدت
?️ 6 نومبر 2024سچ خبریں: اگرچہ امریکی انتخابات صیہونی حکومت کے پرنٹ اخبارات کی اہم
نومبر
ہم سعودی اتحاد کے جرائم کا فیصلہ کن جواب دیں گے: یمنی تجزیہ کار
?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں: علی المھتوری نے کہا کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب
جنوری