?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے 13جولائی 1931کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے کل بروز اتوار علاقے میں مکمل ہڑتال کی کال دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے نائب چیئرمین غلام احمدگلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں لوگوں پر زور دیا کہ وہ سری نگر کے نقشبند صاحب میں واقع شہدا قبرستان کی طرف مارچ بھی کریں جہاں 13 جولائی کے 22 شہداءمدفون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وطن کے ان بہادر بیٹوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور موجودہ جاری جد وجہد آزادی کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر، پاکستان اور دیگر مقامات پر مقیم کشمیریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ شہداءکی یاد میں ریلیاں اور سیمینار منعقد کریں اور ان کی قربانیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کریں۔
غلام احمدگلزار نے 13 جولائی کو کشمیر کی تاریخ کا سب سے اہم اور تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ 1931کے 22 شہداءاور دیگر لاکھوں لوگ جنہوں نے ظلم وجبر کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، کشمیری عوام کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 13 جولائی وہ دن ہے جب ہر کشمیری اس عہد کی تجدید کرتا ہے کہ وہ شہداءکے نقش قدم پر چلے گا اور جبر و استبداد کے سامنے کبھی نہیں جھکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد شہداکے پاکیزہ خون سے پروان چڑھی ہے اور دنیا کی کوئی طاقت اسے شکست نہیں دے سکتی ۔ غلام احمد گلزار نے کہا کہ جاری جدوجہد اسی تحریک کا تسلسل ہے جو 13 جولائی 1931 کے عظیم شہداءنے شروع کی تھی اور شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ ان کے مشن کو اپنے انجام تک پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیری اس وقت 13جولائی 1931 کے شہداء کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بھارتی جبر و استبداد کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ ، انکا جذبہ آزادی ناقابل تسخیر ہے ۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے منصفانہ مقصد کی حمایت کرے اور بھارت کو کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کرنے پر مجبور کرے۔
دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارتی پولیس کی طرف سے حریت کارکنوں کو تھانوں میں طلب کرنے اور 13 جولائی کو ہڑتال کی کال پر انہیں ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے کی شدید مذمت کی ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے بھارتی حکومت کی بڑھتی ہوئی بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں۔


مشہور خبریں۔
عمران خان کی حکومت الٹنے کے لیے فنڈنگ کے ثبوت موجود ہیں:شیخ رشید
?️ 29 مارچ 2022(سچ خبریں)اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا
مارچ
آئینی ترامیم پر سفارشات کی تیاری کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل
?️ 12 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مجوزہ آئینی ترامیم پر مشاورت کے لیے قائم
اکتوبر
مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے نسل کشی جاری، قائد حریت نے جمعہ کو مکمل ہڑتال کا اعلان کردیا
?️ 15 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کشمیری عوام
اپریل
ملک میں کثیرالجہتی چیلنجز کو پہچاننے اور مقابلہ کرنے کیلئے چوکنا رہنا چاہیے۔ فیلڈ مارشل
?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نیشنل ڈیفنس
دسمبر
کون سے ممالک صیہونی حکومت سے سب سے زیادہ نفرت کرتے ہیں؟
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: دنیا کے مختلف ممالک میں تازہ ترین سروے کے نتائج
اکتوبر
ہندوستان کو S-400 کی فراہمی کا عمل شروع
?️ 14 نومبر 2021سچ خبریں: روس کی تکنیکی فوجی تعاون سروس کے ڈائریکٹر دمتری شوگیف کا
نومبر
یوکرین کے توپ خانے پر روسی فوج کا حملہ
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: اتوار کو روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے ایک پریس
ستمبر
فتاح سپرسونک میزائل ایران کا جیت کا تمغہ تھا : الجزیرہ
?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: الجزیرہ نیوز ویب سائٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں الفتاح نامی
اکتوبر