?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں وکشمیر شاخ نے ممتاز کشمیری آزادی پسند شہید رہنماوں محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کو انکی شہادت کی برسیوں پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر کی زیر صدارت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، غیر قانونی نظربندیوں اور دیگر وحشیانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کے آزادی کے عزم کو دبانے میں کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے شہید رہنماﺅں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداءکے مشن کو ہر قیمت پر پورا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہداءکشمیریوں کے حقیقی ہیرو اور جاری تحریک آزادی کا عظیم اثاثہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ محمد مقبول بٹ اور محمد افضل گورو کی پھانسی انصاف کا قتل ہے۔
مقررین نے کہا کہ کشمیری ایک منصفانہ مقصد کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں اور سات دہائیوں سے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ نوشتہ دیوار پڑھ لے اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی حقیقت کو تسلیم کرے۔ انہوں نے دنیا کے انصاف پسند لوگوں اور تنظیموں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کو مجبور کریں کہ وہ مقبول بٹ اور افضل گورو کی میتیںمناسب تدفین کے لیے ان کے اہل خانہ کے حوالے کرے۔
مقررین میں محمود احمد ساغر، غلام محمد صفی، محمد فاروق رحمانی، سید یوسف نسیم، میر طاہر مسعود، محمد حسین خطیب، چوہدری شاہین اقبال، شیخ عبدالمتین، الطاف حسین وانی، حسن بنا، سلیم ہارون، ثناء اللہ ڈار، راجہ کفیل اور صداقت عباسی شامل تھے۔
سیمینار میں سید فیض نقشبندی، شیخ محمد یعقوب، سید اعجاز رحمانی، حاجی سلطان بٹ، ایڈووکیٹ پرویز احمد، شیخ عبدالمجید، گلشن احمد، منظور احمد ڈار، زاہد صفی، عبدالمجید لون، زاہد اشرف، راجہ خادم حسین، اشفاق احمد بھلوال، سید علی شاہ، مشتاق، امتیاز وانی، محمد شفیع ڈار، شوکت حسین بٹ، ندیم احمد، محمد اشرف ڈار، نذیر احمد کرنائی، حبیب اللہ شیخ، رئیس احمد میر اور دیگر شریک تھے۔


مشہور خبریں۔
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250 ملین یورو کے دفاعی معاہدے منسوخ کر دیے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:اسپانوی میڈیا کے مطابق، حکومت اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250
جون
آرمی چیف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
?️ 27 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل
اگست
ہم ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں:پاکستان
?️ 28 نومبر 2025ہم ایران کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا خیرمقدم کرتے ہیں:پاکستان پاکستان
نومبر
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات
?️ 24 اکتوبر 2026 سچ خبریں: روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں اکتوبر کے
اکتوبر
اقرا عزیز بھی انسٹاگرام پر چھا جانے والوں میں شامل
?️ 22 مئی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز
مئی
گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
?️ 2 مئی 2024کیلیفورنیا: (سچ خبریں) گوگل پلے سٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ
مئی
پاکستان کو ملنے والی غیرملکی امداد میں 60فیصد تک کمی
?️ 30 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کے امدادی پیکج کا حصول
اکتوبر
یمنی انصار اللہ نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں طاقت کے توازن میں ایک اسٹریٹجک تبدیلی پیدا کردی
?️ 9 جولائی 2025سچ خبریں: ایک عرب فوجی اور اسٹریٹیجک امور کے ماہر نے صیہونی
جولائی