?️
سچ خبریں:مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان نے فوجی کیمپوں میں ہتھیاروں اور فائرنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند رہنماؤں اور کارکنوں کو قتل کرنے کیلئے بھارتی فوج کی طرف سے قائم کی گئی قاتل ملیشیاء ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان نے ضلع راجوری کے مختلف علاقوں میں فوجی کیمپوں میں ہتھیاروں اور فائرنگ کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی حکام نے تصدیق کی ہے کہ یہ تربیتی کیمپ ضلع بھر میں ویلج ڈیفنس گارڈز کو ہتھیاروں کی خصوصی تربیت دینے کیلئے قائم کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ضلع راجوری کے متعدد مقامات پر تربیتی کیمپوںکا اہتمام کیاگیا ہے جہاں سینکڑوں ویلج دیفنس گارڈز ہتھیاروں کے استعمال اورفائرنگ کی تکنیکوںکی تربیت حاصل کر رہے ہیں۔
ولیج ڈیفنس گارڈزکو جو پہلے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے نام سے مشہور تھے ،303رائفلزاور شاٹ گنز سے لیس ہیں،وی ڈی جی ایس بیشترہندوتوا تنظیموں آر ایس ایس، بی جے پی، بنجرنگ دل اور وی ایچ پی سے وابستہ ہیں۔
ایک ولیج ڈیفنس گارڈ مدن موہن شرما نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع راجوری میں آزادی پسندوں کے خلاف ولیج ڈیفنس گارڈز کا اہم کردار ہے۔
ماضی میں قاتل گروپ کی طرف سے شہریوں پر حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وی ڈی جیز نے 2000کے اوائل میں مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند نوجوانوں کے خلاف کارروائیوں میں اہم کردار ادا کیا، ایک اور وی ڈی جی ممبر کمل کشور شرمانے کہا کہ فوجی کیمپوں میں روزانہ کی بنیاد پرہمیں باقاعدہ تربیت دی جارہی ہے۔
ادھر وادی چناب کے عوام جن میں بیشتر مسلمان ہیں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے ضلع میں بھارتی فوج اور اس کی خفیہ ایجنسیوں کی طرف سے ویلج ڈیفنس گارڈز کی بھرتی پر تشویش کا اظہار کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ وی ڈی جیز کے ارکان فرقہ پرست اور مسلم مخالف ہیں جنہوں نے 1990 کی دہائی میں سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو قتل کیا، مسلمانوں کی املاک کو تباہ اور خواتین کی عصمت دری کی۔
مشہور خبریں۔
سندھ میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں بتدریج اضافہ
?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) مچھر سے پھیلنے والی بیماریوں سے ہر برس لاکھوں
اکتوبر
اردن میں بحران: فلسطین کے لیے مشرقی محاذ کی کیا اہمیت ہے؟
?️ 21 ستمبر 2024سچ خبریں: اردن اور اسرائیل کے درمیان سیکیورٹی اور انٹیلی جنس تعاون
ستمبر
شام کے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کی بھاری ووٹوں سے جیت،مغربی ممالک سیخ پا
?️ 28 مئی 2021سچ خبریں:بشار الاسد نے 95.1 فیصد ووٹوں کے ساتھ شامی صدارتی انتخابات
مئی
مقبوضہ فلسطین میں مشتبہ دھماکہ
?️ 18 مارچ 2023سچ خبریں:فوج، انٹرنل سیکیورٹی سروس شاباک اور اسرائیلی پولیس نے مقبوضہ فلسطینی
مارچ
اسرائیل کے لیے سب سے بڑا اسٹریٹجک خطرہ ؟
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ حزب اللہ کے درست رہنمائی
اگست
اربعین کے دوران داعش کو پانچ مرتبہ نشانہ بنایا: حشد الشعبی
?️ 18 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی پاپولر موبلائزیشن آرگنائزیشن کے کمانڈروں میں سے ایک
ستمبر
ٹرمپ کی نیٹو سے باہر نکلنے کی شرائط
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں:امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آج اپنے ایک
دسمبر
اسرائیل کی جانب سے میڈیا عمارت پر دہشت گردانہ حملہ جنگی جرائم کا سب سے بڑا ثبوت
?️ 16 مئی 2021(سچ خبریں) اسرائیلی فورسز نے غزہ سٹی میں مہاجر کیمپ پر اندھادھند
مئی