?️
سچ خبریں: کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے کنوینیر محمود احمد ساغر نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام کربلاکے عظیم پیغام سے متاثرہوکر بھارتی تسلط سے اپنے مارد وطن کی آزادی کے لیے جدوجہد کررہے ہیں کیونکہ واقعہ کربلا ہمیں ظلم کے خلاف جدوجہد، انسانی اقدار اور انسانی حقوق کے تحفظ کا درس دیتاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے مظلوم عوام خاص طور پر گزشتہ سات دہائیوں سے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں ظلم و تشدد، محاصروں اور گرفتاریوں کا سامنا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ
انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے میں محرم کے جلوسوں پر بھارت نے پابندیاں عائد کررکھی ہیں جبکہ گھروں پہ چھاپے مار کر گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کربلا ظلم و ستم کے خلاف ایک بھرپور جدوجہد کا پیغام دیتاہے اور یہ معرکہ نہ صرف مسلمانوں بلکہ جذبہ حریت رکھنے والے تمام انسانوں کے لیے ایک سبق ہے۔
واقعہ کربلانے ثابت کیا ہے کہ سچائی اورحق کی قوتیں ہی باطل کے مقابلے میں ڈٹ سکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیرمیں گزشتہ طویل عرصے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور مسلمانوں پر محرم الحرام کے جلوس نکالنے اور اجتماعات پربھی پابندی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بھارت نے چار سال قبل مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مظلوم کشمیریوں پر ڈھائے جانیوالے مظالم میں کئی گنا اضافہ کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق ، حق ارادیت کے حصول کیلئے اپنی پر امن جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور بھارتی فوج کے مظالم سے ان کے حوصلوں میں کوئی کمی نہیں آئی ہے ،انہوں نے کہا کہ ہم کربلاکے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے باطل کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز بلند کرتا رہوں گا:برطانوی میئر
ہمیں اسی طرح کا حوصلہ اور جذبہ پیدا کرنا ہوگا اور صبر و استقامت سے کام لیناہوگا۔ بھارت کب تک ظلم و ستم ڈھاتا رہے گا۔ وہ دن دورنہیں جب کشمیریوں کو فتح اورآزادی نصیب ہوگی۔
دریں اثناء جموں کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کے وائس چیئرمین عمیرالااسلام نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زوردیاہے کہ وہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ،محمد یاسین ملک ،شبیر احمد شاہ، نعیم خان،راجا معراج الدین کلوال ،پیر سیف اللہ اور دیگر حریت رہنمائوں اورکارکنوں کی رہائی کے لیے کردار ادا کریں ۔
انہوں نے مسلم لیگ کے رہنما اسداللہ پرے پرکالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ لاگو کرنے کی شدید مذمت کی۔
مشہور خبریں۔
بھارت ہزیمت چھپانے کیلئے جھوٹی خبروں کا سہارا لے رہا ہے۔ احسن اقبال
?️ 9 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ
مئی
شمالی وزیرستان: احتجاج کے دوران فائرنگ سے محسن داوڑ زخمی، 3 پولیس اہلکار شہید
?️ 10 فروری 2024شمالی وزیرستان: (سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں انتخابی
فروری
فلسطین کی حمایت اور غزہ میں جنگ رکوانے کے لیے کراچی میں بڑا مظاہرہ
?️ 30 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے شہر کراچی میں فلسطین کی حمایت میں ایک
جون
کورونا : ملک میں ایک دن میں 5 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 18 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کا قہر جاری ہے
جنوری
بیرسٹر سیف کا خواجہ آصف اور ان کی پارٹی پر الزام
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: بیرسٹر سیف نے خواجہ آصف کے حالیہ بیان پر ردعمل
جولائی
2,346 زخمی صہیونی فوجی سوروکا اسپتال منتقل
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:سوروکا اسپتال نے اس جمعہ کو اعلان کیا کہ غزہ جنگ
دسمبر
حکومت سندھ نے کے ایم سی کا امراضِ قلب کے بارے میں اہم فیصلہ
?️ 26 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت کے زیر انتظام قومی ادارہ امراض قلب
دسمبر
انتخابی قوانین میں مجوزہ تبدیلیوں کا جائزہ لینے کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
?️ 13 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے انتخابی قوانین میں الیکشن
اپریل