?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے کشمیریوں کو ان کی منفرد سیاسی اور مذہبی شناخت سے محروم کرنے کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت کا5اگست2019کا اقدام کشمیریوں کی عزت ، وقار اور شناخت پر ایک سنگین وار تھا، یہ ایک ایسا عمل تھا جسے نہ تو معاف کیا جائے گا اور نہ ہی بھلایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری 5 اگست کے فیصلوں کو اپنی الگ ثقافت و شناخت اور ورثے پر حملہ کے طور پر دیکھتے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی اقدامات کو قبول کرنا اپنی منفرد شناخت اور ورثے کو کھو دینے کے متراد ف ہے۔ انہوںنے کہا کہ یہ ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ انہوںنے خصوصی حیثیت کی بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری بی جے پی، آر ایس ایس کے مذموم ایجنڈے کو ناکام بنا دیں گے جسکا واحد مقصد جموںوکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنا ہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ تنازعہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میںپائیدار امن و ترقی ہرگز ممکن نہیں، بھارت کو چاہیے کہ وہ غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ ترک کر کے کشمیریوں کو انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دے۔ا نہوں نے کہا کہ کشمیری انصاف، وقار اور اقوام متحدہ کی قرار دادوں پر عملدرآمد کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔
مشہور خبریں۔
جوزف عون کی صدارت کے بارے میں سید حسن نصراللہ کا نقطہ نظر
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:حزب اللہ کے ایک عہدیدار نے موجودہ لبنانی صدر جوزف
فروری
حکومت آخری دم تک عثمان مرزا کیس کی پیروی کرے گی: وزیر قانون
?️ 13 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے تاحیات سیاسی نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ
جنوری
مبینہ بیٹی کا معاملہ: عمران خان کےخلاف نااہلی کیس قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ
?️ 30 مارچ 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی
مارچ
عراق میں نیا امریکی کھیل
?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بغداد حکومت اور واشنگٹن کے مابین اسٹریٹجک مذاکرات کا تیسرا دور
اپریل
ٹرمپ نے برکس شراکت داروں کے ساتھ تجارتی جنگ کا آغاز کیا
?️ 8 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی صدر نے جنوبی افریقہ سے درآمد کی جانے والی
جولائی
2023 میں اسرائیل سے ریورس مائیگریشن کا سب سے زیادہ ریکارڈ
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے شماریاتی مرکز کا حوالہ دیتے ہوئے واللا نیوز
ستمبر
سمندر بھی صیہونی جہازوں کے لیے غیرمحفوظ
?️ 1 اگست 2021سچ خبریں:صیہونی جہاز مرسر اسٹریٹ کو بحیرہ عمان میں نشانہ بنائے جانے
اگست
وزیراعظم آج نیا پاکستان قومی صحت کارڈ پروگرام کا اجراکریں گے
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان آج بہاولپور میں نیا
فروری