کشمیری آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے تنازعہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں

?️

سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی نگرانی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے حق خودارادیت کا استعمال کرتے ہوئے تنازعہ کشمیر کا پرامن حل چاہتے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اکیڈمک ریسرچ آن کشمیر، انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر پولیٹیکل سٹڈیز، ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کشمیر اویئرنیس اینڈ ڈاکومینٹیشن سنٹر سمیت سول سوسائٹی، سیاسی اور قانونی ماہرین نے سرینگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ نے اپنی ایک درجن سے زائد قراردادوں خاص طور پر 05جنوری 1949کو منظور کی گئی قراردادمیں کشمیریوں کے حق خودارادیت کو تسلیم کررکھا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت کے ظالمانہ قبضے کے 76سال کے دوران شدید مشکلات اور سیاسی ناانصافیوں کے باوجود جموں و کشمیر کے عوام اقوام متحدہ کی زیر نگرانی رائے شماری کے انعقاد کے اپنے مطالبے پر قائم ہیں۔

کشمیریوں کے استصواب رائے کے حق کو بھارتی قیادت اوراس کے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرونے سرینگر کے لال چوک میں ایک عوامی اجتماع میں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں میں بھی تسلیم کیا ہے۔جموں و کشمیر کے حوالے سے 5اگست 2019 کو بھارت کی فوجی اور غیر جمہوری کارروائی کا مقصد جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بے اثر کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے تناسب میں تبدیلی اور کشمیریوں کی معیشت کو کمزور کرنے کا مقصد مستقبل میں ممکنہ طورپرہونے والے استصواب رائے کے نتائج کو متاثر کرنا تھا۔

دریں اثنا ء سرینگر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کو 10 لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا بی جے پی حکومت کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سنگین صورتحال میں جب مقبوضہ جموں وکشمیر فوج اور پولیس کے قبضے میں ہے، علاقے کے بہادر عوام مزاحمتی تحریک کو اس کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے قابض فوجیوں کے مظالم برداشت کررہے ہیں۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل پر زور دیا کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لیں جس میں مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوں کو بڑے پیمانے پر قتل، جسمانی تشدداور غیر قانونی گرفتاریوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور تمام بنیادی حقوق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق دیرینہ تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور دیا۔

جموں کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی، جموں و کشمیر مسلم لیگ، تحریک حریت جموں و کشمیر، جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ، جموں و کشمیر مسلم کانفرنس، جموں و کشمیر یوتھ سوشل فورم اورجموں و کشمیر نیشنل فرنٹ سمیت حریت پسند تنظیموں نے اپنے بیانات میں کہا کہ بھارت جموں و کشمیر کے عوام کو اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم شدہ حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر اجتماعی سزا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے عوام اقوام متحدہ کے زیراہتمام رائے شماری کے حصول تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ کیس، الیکشن کمیشن نے اسٹیٹ بینک سے عمران خان کے اکاؤنٹس کی تفصیلات مانگ لیں

?️ 5 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان کا توشہ خانہ سے لیے

ایران کے بارے میں وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ پر ٹرمپ برہم

?️ 11 ستمبر 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف امریکی جنگ کے اپنی صدارتی

کابینہ کی وزارت خوراک کو نگران دورحکومت میں درآمد گندم کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے نگران حکومت کے دور میں

صیہونیوں کا آگ سے کھیل

?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:صیہونی حکومتیں فلسطینیوں کا خون بہانے اور انتہا پسندی نیز جرائم

لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو طلب کر لیا

?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے

اسرائیلی فوجی پراسیکیوٹر کو فلسطینی قیدی پر تشدد کی ویڈیو لیک کرنے پر برطرف کر دیا گیا

?️ 31 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف نے فوج کے اٹارنی

پاکستان میں کورونا کے پھیلاؤ میں تیزی آگئی، مثبت کیسز میں اضافہ

?️ 17 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا ایک بار پھر تیزی سے پھیلنا

امریکی ایلچی: شام اور اسرائیل سیکیورٹی معاہدے کے قریب ہیں

?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: شام اور لبنان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے ٹام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے