?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے قابض انتظامیہ کی طرف سے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں جمعتہ الوداع کی نماز کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیری مسلمانوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام آزادیوں سے محروم کررکھا ہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ جامع مسجد کو سیل کر کے کشمیریوں کو یہاں نماز کی ادائیگی سے روکنا مسلمانوں کے تئیں مودی حکومت کے گہرے تعصب اور نفرت کی عکاسی کرتا ہے۔
ترجمان نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں دو بے گناہ نوجوانوں کے حالیہ قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد کشمیریوں کی نسل کشی کا سلسلہ تیز کر دیا ہے تاہم کشمیری کا جذبہ آزادی مضبوط و توانا ہے اور وہ اپنی جدوجہد کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے پرعزم ہیں۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی ایک بیان میں جمعتہ الوداع کے روز جامع مسجد سرینگر کو سیل اور میر واعظ عمر فاروق کو نظربند کرنے پر قابض بھارتی انتظامیہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی کا یہ دعویٰ قطعی طور پر بے بنیا د ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پورے جموںوکشمیر کو ایک جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
سری نگر، بارہمولہ اور دیگر علاقوں میں پوسٹر چسپاں کیے گئے ہیں جن کے ذریعے کشمیریوں پر زور دیا گیا کہ وہ نئی نسل کو بی جے پی کے ہندو توا ایجنڈے سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنی زمینیں او ر دیگر املاک غیر کشمیریوں کو فروخت کرنے سے اجتناب کریں۔ پوسٹروں میں کہا گیا ہے کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کے لیے اسرائیلی طرز کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
بھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ میں دو افراد عبدالرشید او ر محمد اکبر کو گرفتار کر کے ان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔انہیں گرفتاری کے بعد ڈسٹرکٹ جیل ادھمپورمنتقل کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
سلمان خان کی ’سکندر‘ ریلیز
?️ 30 مارچ 2025سچ خبریں: بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کی میگا ایکشن
مارچ
جرم سے انکار کرنے کا بھی انوکھا انداز
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:لیبیا سے اٹلی جانے والے سمندری راستے پر یونانی پانیوں میں
جون
ترکی میں معاشی بحران جاری
?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ترک لیرا کے مقابلے یورو کی ریکارڈ توڑ شرح نے ظاہر
اپریل
الاقصی طوفان میں تل ابیب کی ناکامیوں کا جائزہ
?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے آغاز کے
ستمبر
غزہ پر اسرائیلی ڈرون حملے؛ تین فلسطینی شہید، ۱۹ زخمی
?️ 1 جولائی 2026سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں پر منگل کی شام صیہونی
جولائی
جنوب لبنان میں اسرائیلی ڈرون تباہ
?️ 19 جولائی 2022سچ خبریں: لبنانی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کے ایک
جولائی
۲۰۲۵ میں امریکہ، ٹرمپ کے دوسرے دور کی بڑی اور متنازع جھلکیاں
?️ 31 دسمبر 2025 ۲۰۲۵ میں امریکہ، ٹرمپ کے دوسرے دور کی بڑی اور متنازع
دسمبر
ہم ایران کا 400 ملین ڈالر کا قانونی قرض ادا کرنا چاہتے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 9 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے ایک تقریر میں کہاکہ ہم ایران کو
دسمبر