?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے اندرچیف جسٹس بی آرگوائی پر جوتا پھینکنابی جے پی کے دور حکومت میں بھارت کی سنگین صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ بی جے پی کے وکست بھارت (ترقی یافتہ بھارت)کی بھیانک تصویر پیش کرتا ہے جہاں حملہ آور پورے اعتماد کے ساتھ کارروائی کرتے ہیں کہ انہیں نتائج کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس پر جوتا پھینکنا اس بات کو ظاہرکرتا ہے کہ بی جے پی کے دور میں بھارت کیا بن رہا ہے ،ایک ایسی جگہ جہاں نفرت پھیلانے پر انعام دیا جاتا ہے، عصمت دری کرنے والوں کو معاف کیا جاتا ہے اور اختلاف کرنے والوں کو جیل بھیج دیا جاتا ہے۔
انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ 71سالہ وکیل نے یہ اقدام اس لئے کیاکیونکہ وہ یہ جانتاہے کہ اسے اسی نظام سے تحفظ حاصل ہوگا جو عمر خالد اور شرجیل امام جیسے اختلاف رائے کی آوازوں کودباتا ہے اور بغیر ضمانت کے قید میں رکھتا ہے۔محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ واقعہ بھارت کی عدلیہ کے لیے بقاء کا مسئلہ ہے ،آیا وہ آئین کا دفاع کرے گی یاخاموش رہے گی کیونکہ اسے پائوں تلے روندا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ گوڈسے کے بھارت میں نیا معمول ہے جہاں انتہا پسند عناصر ریاستی سرپرستی میں استثنیٰ کے ساتھ کام کرتے ہیں۔مذکورہ وکیل کو جس کی شناخت راکیش کشور کے طور پر کی گئی ہے، سیکورٹی اہلکاروں نے اس وقت اپنی تحویل میں لیاجب اس نے بھارتی چیف جسٹس پر جوتا پھینکا اور وہ سناتن دھرم کے نعرے لگا رہاتھا۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی کی زیرقیادت نظام کے تحت بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور استثنیٰ کے کلچر کی عکاسی کرتا ہے جہاں نفرت پھیلانے والی کارروائیاں ایک معمول بن گیا ہے اور اختلاف رائے کو جرم قراردیاگیا ہے۔


مشہور خبریں۔
اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ پر پابندیاں لگا سکتے ہیں:صہیونی وزیر
?️ 8 دسمبر 2025 اگر نتن یاہو کو معافی نہ دی گئی تو ٹرمپ عدلیہ
دسمبر
مرتضیٰ وہاب کے چہرے کے پیچھے جاگیردارانہ سیاست کار فرما ہے، حافظ نعیم
?️ 22 ستمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا
ستمبر
بٹ کوائن پہلی بار 80 ہزار ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: بٹ کوائن اتوار کو تاریخ کی نئی بلندی پر پہنچ
نومبر
پاکستان اور آئی ایم ایف قرض بحالی پیکج کے قریب
?️ 10 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)آئی ایم ایف اور پاکستان ہفتے کے روز قرض
جولائی
صہیونی اخبار: اسرائیلی فوج غزہ کی دلدل میں پھنسی ہوئی ہے
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار نے کہا ہے کہ حکومت کی فوج غزہ
جولائی
فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی اور پاکستان کا اہم کردار
?️ 20 مئی 2021(سچ خبریں) دہشت گرد اسرائیل کی جانب سے نہتے اور بے گناہ
مئی
سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر پابندی عائد کر دی
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی
مئی
60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانےکی مہم کا آغاز
?️ 10 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) محکمہ صحت نے ملک بھر میں 60 سال سے
مارچ