?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نوجوانوں کو تھانوں میں طلب کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی ہندوتوا حکومت کی طرف سے ریاستی دہشتگردی کی بدترین مثال قراردیاہے۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بی جے پی کی ہندوتوا حکومت آزادی کی آوازوں کو دبانے اور اپنے وطن کو بھارتی ناجائز قبضے سے آزاد کرانے کے لیے پرامن جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو سزا دینے کے لیے فوجی طاقت کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
ترجمان نے سرینگر میں صحافی آصف سلطان کی دوبارہ گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی مسلط کردہ انتظامیہ آزادی پسند رہنمائوں اورکارکنوں کی گرفتاریوں سمیت ہرقسم کے ظالمانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود کشمیری عوام کو جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت کشمیری عوام کا بنیادی انسانی حق ہے اور وہ اس ناقابل تنسیخ حق کے حصول کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کیاکہ وہ کشمیرکے حوالے سے عالمی ادارے کی قراردادوں پر عمل درآمدکرکے جموں و کشمیر میں آزادانہ اور منصفانہ استصواب رائے کا انعقاد کرائے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل اورانسانی حقوق کے دیگر بین الاقوامی اداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ علاقے میں قابض بھارتی فوجیوں کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لیں اور انسانیت کے خلاف جرائم پرمودی اور دیگر بھارتی رہنمائوں کو جوابدہ ٹھہرائیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ: اگر میں نیشنل گارڈ کو نہ بھیجتا تو لاس اینجلس جل رہا ہوتا
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: امیگریشن پالیسیوں کے خلاف بڑھتے ہوئے مظاہروں کے درمیان امریکی
جون
بلوچستان: ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
?️ 21 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن
مارچ
آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ
?️ 31 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) آئی ایم ایف کا پھر سے "ڈو مور” کا مطالبہ،
مئی
وینزویلا کے دارالحکومت میں شہید قاسم سلیمانی کی دیواری پینٹنگ
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: وینزویلا کے دارالحکومت کراکس کی ایک گلی میں
جنوری
لاپتا افراد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے خفیہ ایجنسیوں کے اہلکاروں کو طلب کر لیا
?️ 27 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جبری گمشدگیوں کے معاملے
ستمبر
اسرائیلی ٹی وی: حماس کا ردعمل مذاکرات جاری رکھنے کی اجازت دیتا ہے
?️ 24 جولائی 2025سچ خبرین: اسرائیلی ٹی وی نے ایک رپورٹ میں اعلان کیا ہے
جولائی
اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ سے خوفزدہ
?️ 4 دسمبر 2025 اسرائیلی حکام کی ایران کے بڑھتے ہوئے خفیہ اثر و رسوخ
دسمبر
ٹینکوں ، توپوں کی ریل کے ذریعے ترسیل، مقبوضہ کشمیر میں تعمیر و ترقی کے بھارتی دعوے بے نقاب
?️ 18 دسمبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
دسمبر