?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپر نظربندکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما شبیر احمد شاہ نے کہاہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں بندوقوں کے سائے میں رچایا جانے والا انتخابی ڈرامہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے ایک پیغام میں کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو ماضی سے سبق سیکھ کر خطے میں موجود کشیدگی کے ماحول کا خاتمہ کرنا چاہیے تاکہ مسئلہ کشمیر کے پر امن اور پائیدار حل کے لئے ماحول سازگار بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کشمیر ایک حل طلب سیاسی مسئلہ ہے جس سے طاقت کے بل پر حل کرنے کے بجائے افہام و فہیم اور تینوں فریقوں کے درمیان با معنی مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ شبیر احمد شاہ نے جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی حکمرانوں کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ وہ فوجی اور جارحانہ پالیسوں کے ذریعے زمینی حقائق تبدیل نہیں کر سکتے اور نہ جموں و کشمیر کے عوام حق پر مبنی مطالبے سے دستبردارہونگے۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی حکمرانوں اور انکے آلہ کاروں کے کھوکھلے نعروں کومسترد کر چکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں ہزاروں کشمیری رہنما اور نو جوان اس وقت جیلوں میں نظر بند ہیں۔ انہوں نے آزادی اور امن پسند کشمیری عوام اور قیادت کا موقف واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ریاست کی آزادی تک واپسی کی ساری کشتیاں جلا ڈالی ہیں۔
انہوں نے کہاکہ لاکھوں فوجیوں اور پولیس کی سنگینوں کی سائے میں نام نہاد انتخابات کا انعقاد محض ایک ڈرامہ اور سیاسی شعبدہ بازی ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ شبیر احمد شاہ نے یہ مطالبہ دہرایا کہ اقوام متحدہ کے مبصرین کی نگرانی میں ریاست کے لوگوں سے ان کے سیاسی مستقبل کے بارے میں رائے معلوم کی جائے تاکہ مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالا جائے اور خطے میں امن قائم ہوسکے اور اقتصادی ترقی کو فروغ مل سکے۔


مشہور خبریں۔
کیا بحیرہ احمر میں جنگ دوبارہ شروع ہوگی؟
?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن میں اتوار کی صبح نئی امریکی فوجی جارحیت دیکھنے
مارچ
سعودی پاکستان معاہدہ امریکہ اور اسرائیل کے لیے پیغام
?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: سعودی عرب اور پاکستان نے ایک باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط
ستمبر
پیرس اولمپکس میں پاکستانی سوئمرز کی کارکردگی پر تنقید
?️ 29 جولائی 2024سچ خبریں: پیرس اولمپکس کے 200 میٹر فری اسٹائل ہیٹس میں پاکستانی
جولائی
غیر جانبداری کے ساتھ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں:الیکشن کمیشن آف پاکستان
?️ 26 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ تمام فارن
اپریل
مقامی حکومتوں کے بغیر بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکتے، ریاست کمزور ہوگی۔ ملک احمد خان
?️ 1 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان کا کہنا ہے
دسمبر
شام کی سلامتی اور PKK کے خلاف جنگ
?️ 27 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ حکان فیدان نے اتوار کو قطر
اپریل
بدقسمتی سے قومی اسمبلی اجلاس میں حکومت نے جعفرایکسپریس حملے پر کوئی بات نہیں کی،عمر ایوب
?️ 14 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا
مارچ
امریکی کمپنیاں روسی پابندیوں کو روکنے کی خواہاں
?️ 31 اگست 2022سچ خبریں: امریکی کمپنیاں جو مغربی پابندیوں کے دباؤ میں روس سے
اگست