میر واعظ کی طرف سے بجلی کے بحران پر قابض انتظامیہ پر کڑی تنقید

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قابض انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو فوری بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے ۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کشمیریوں کو کئی دہائیوں سے بجلی کے بحران کا سامنا ہے تاہم موجودہ سنگین صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔

انہوں نے کہا کہ پوری وادی سے انہیں روزانہ کشمیری عوام ٹیلی فون کرکے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے آگاہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی قابض انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقہ آبی وسائل سے مالامال ہے اوربجلی کی پیداوار وافر ہے تاہم کشمیری عوام کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔

میر واعظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبی وسائل سے پیداہونیوالی بجلی پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے ۔تاہم انہیں بجلی کی فراہمی کی بجائے اسے بھارت کو برآمد کر دیاجاتا ہے اور کشمیری اندھیروں میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مقبوضہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے مودی حکومت کے دعوئوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انکے  معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے قابض انتظامیہ سے اس سنگین صورتحال پرفوری قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے پر زوردی۔

مشہور خبریں۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف کاروائی کریں گے: فواد چوہدری

?️ 17 اپریل 2021راولپنڈی(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سرکاری افسران کو دھمکیاں

کشمیری عوام کا جمہوری حق بحال کیئے بغیر امن بحال کرنے کا تصور ناممکن ہے: نیشنل کانفرنس

?️ 3 اپریل 2021سرینگر(سچ خبریں)  مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس نے کشمیری عوام

ٹرمپ کا خواب اور 20 جنوری کے بعد زلنسکی کے لیے چیلنج؛نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

?️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، 20 جنوری 2025 کو امریکہ

ٹک ٹاک نے گوگل کو پیچھے چھوڑ دیا

?️ 24 دسمبر 2021بیجنگ(سچ خبریں) مختصر ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے گوگل کو

غزہ پر کس کی حکومت ہے؟: صہیونی جنرل کا اعتراف

?️ 22 اپریل 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے ریزرو جنرل نے یہ بیان کرتے ہوئے

ہمارا سعودی عرب کے ساتھ کوئی تعلق نہیں،ریاض فلسطینی قیدیوں کو آزاد کرئے:حماس

?️ 24 اگست 2021سچ خبریں:حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے کہا کہ اس تحریک

کیا برطانیہ ایٹمی جنگ کی تیاری کر رہا ہے؟

?️ 3 فروری 2024سچ خبریں:جرمنی کے Stuttgarter Nakhrishten اخبار نے اپنے ایک مضمون میں لکھا

کراچی کی مقامی عدالت کا عماد یوسف کا نام مقدمے سے خارج کرنے کا حکم

?️ 11 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی کی مقامی عدالت پی ٹی آئی  کے رہنما شہباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے