?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنماء میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے قابض انتظامیہ پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیریوں کو فوری بجلی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میر واعظ عمر فاروق نے جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ کے ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ کشمیریوں کو کئی دہائیوں سے بجلی کے بحران کا سامنا ہے تاہم موجودہ سنگین صورتحال پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پوری وادی سے انہیں روزانہ کشمیری عوام ٹیلی فون کرکے بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کے مسئلے سے آگاہ کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی جیسی بنیادی سہولتوں کی فراہمی قابض انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ مقبوضہ علاقہ آبی وسائل سے مالامال ہے اوربجلی کی پیداوار وافر ہے تاہم کشمیری عوام کو بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔
میر واعظ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے آبی وسائل سے پیداہونیوالی بجلی پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے ۔تاہم انہیں بجلی کی فراہمی کی بجائے اسے بھارت کو برآمد کر دیاجاتا ہے اور کشمیری اندھیروں میں زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔انہوں نے مقبوضہ علاقے کی ترقی اور خوشحالی کے مودی حکومت کے دعوئوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری عوام آج بھی بجلی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں جس کی وجہ سے انکے معمولات زندگی اور کاروبار بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔انہوں نے قابض انتظامیہ سے اس سنگین صورتحال پرفوری قابو پانے کیلئے اقدامات کرنے پر زوردی۔


مشہور خبریں۔
صیہونی قومی سلامتی کو5اصلی چیلنج
?️ 16 جون 2021سچ خبریں:اسرائیلی فوج کے سابق چیف آف اسٹاف نے کہا کہ ایران
جون
گوگل فوٹوز میں جدید اے آئی فیچرز متعارف
?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: گوگل نے اپنی مشہور ایپ گوگل فوٹوز میں جدید اے
نومبر
صرف ’نہ‘ کہنے پر قتل، شوبز شخصیات کا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل پر شدید ردعمل
?️ 5 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف
جون
اسرائیل اندر سے منہدم ہو جائے گا: صیہونی مصنف
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی سیاسی تجزیہ کار اور مصنف، اریہ شابیت نے کہا
نومبر
شمالی عراق پر ترکی کی شدید بمباری
?️ 21 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی نے ایک بار پھر شمالی عراق کےمتعدد علاقوں پر شدید
نومبر
ایلون مسک: میں مستقبل میں سیاست میں بہت کم رہوں گا
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ارب پتی اتحادی ایلون مسک
مئی
یونیفل کے ذریعے لبنان کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کا نیا منصوبہ
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: ایسے میں جب لبنانی حکومت نے امریکی حکم نامے کے
اگست
امریکی اور یورپی حمایت یوکرین کے بحران کو طول دے رہے ہیں:ترکی
?️ 26 دسمبر 2022سچ خبریں:ترکی کے وزیر دفاع نے نے کہا کہ کیف کے لیے
دسمبر