?️
سرینگر: (سچ خبریں) اردن کے دارالحکومت عمان میں قائم رائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو ایک بار پھر دنیا کی 500بااثرترین مسلم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رائل اسلامک اسٹریٹجک اسٹڈیز سینٹرنے رواں سال کیلئے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ میرواعظ عمر فاروق،نے جومقبوضہ کشمیر کے 14ویں میر واعظ عمر فاروق ہیں، اپنے والد کی شہادت کے بعد 1990میں صرف 17 برس کی عمر میں ان کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔
بیس سال کی عمر میں انہوں نے کل جماعتی حریت کانفرنس کی بنیاد رکھی اور اس کے چیئرمین بنے۔اپنی پوری زندگی میں میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ہمیشہ امن، انصاف، اور عوامی حقوق کی وکالت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق کہ انہوں نے مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے اور مفاہمت کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں کی ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا ہے کہ اگست 2019سے چار سال سے زائد عرصے تک نظربندی کے باوجود، میرواعظ عمر فاروق کشمیر کی ایک کلیدی آواز ہیں جو مذہبی قیادت کو انسانی حقوق اور علاقائی سفارتکاری سے جوڑتے ہیں۔
میرواعظ عمر فاروق کا ایک بار پھر اس عالمی فہرست میں شامل ہونا اس بات کا اعتراف ہے کہ وہ روحانی، سماجی اور سیاسی سطح پر مسلسل اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور امن و مکالمے کے فروغ کے لیے ان کی ثابت قدمی کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے۔امسال کے” شخصیاتِ سال” کے طور پر غزہ کے مرد و خواتین کو ان کی غیر معمولی جرا ت، استقامت اور مصائب کے باوجود ثابت قدمی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے جس نے دنیا بھر کے لوگوں کو شدید طور پر متاثر کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب جنگ کا آغاز کرنے والا ہے، امت اسلامی کو صیہونیت کے خلاف متحد ہونا چاہیے: یمن
?️ 22 اکتوبر 2026سچ خبریں: یمنی حکومت کے ترجمان عمر البخیتی نے الازہر کے شیخ
اکتوبر
صبا قمر سے متعلق دعوے پر تنقید، نعیم حنیف نے خاموشی توڑ دی
?️ 11 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) صحافی نعیم حنیف نے صبا قمر سے متعلق دیے
نومبر
سعودی فوجی مراکز کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں جاری
?️ 7 اگست 2026سچ خبریں: ایک سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ یمن کی مسلح
اگست
صیہونی عہدیداروں کے درمیان لفظی جنگ، وجہ؟
?️ 2 مئی 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں جنگ کے طول پکڑنے اور اس
مئی
امریکہ کا یورپ میں فوجی موجودگی کم کرنے کا فیصلہ
?️ 20 مئی 2026سچ خبریں:پینٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ یورپ میں تعینات امریکی جنگی
مئی
منشیات اور نشہ آور اشیاء نوجوان نسل کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیتی ہیں۔ آصف زرداری
?️ 26 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے
جون
میں ڈرنے والی نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے؛بھارتی باحجاب طالبہ
?️ 12 فروری 2022سچ خبریں:اسلامو فوبک حملے کا نشانہ بننے والی ہندوستانی باحجاب طالبہ بی
فروری
پوٹن کے ایلچی: برطانیہ اور یورپی یونین روس اور امریکہ کے تعلقات کو کشیدہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: روسی صدر کے خصوصی ایلچی جو کہ امریکی حکومتی عہدیداروں
اکتوبر