میرواعظ عمر فاروق کا نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں کی طرف سے پہلگام واقعہ کی شدید مذمت کے باوجودکشمیریوں کے خلاف جاری سخت کریک ڈائون کی شدید مذمت کی ہے ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ عمر فاروق نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے دوکشمیری نوجوانوں الطاف لالی اور غلام رسول کے جعلی مقابلوں میں قتل کی مذمت کی ۔

میر واعظ عمر فاروق نے دونوں نوجوانوں کے قتل کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیاہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہزاروں کشمیریوں کو جبری طورپر گرفتار اور دھماکہ خیز مواد کے ذریعے متعدد گھروں کو تباہ کر دیاگیاہے۔ میرواعظ نے کشمیریوں کو منظم طور پربدنام کرنے کی بھارتی میڈیا کی مہم کی بھی مذمت کی ، جس کی وجہ سے بھارت بھر میں مقیم کشمیری طلبا اورتاجروں میں شدید خوف پھیل گیا ہے اور بہت سے کشمیریوں گھر واپس جانے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔

میرواعظ نے جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی پر عائد کی گئی حالیہ پابندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ناانصافی اور سیاسی انتقام پر مبنی پابندی کے بعد اب پولیس کی جانب سے لاڈ اسپیکروں پر اعلانات کیے جا رہے ہیں، جن میں لوگوں کو تنظیم سے وابستگی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ لوگ بخوبی جانتے ہیں کہ یہ جماعت ہمیشہ امن، مصالحت اور مفاہمت کی داعی رہی ہے اور عوام سمجھتے ہیں کہ یہ صرف خوف و ہراس کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کو خوف زدہ نہیں کیا جاسکتاہے

میرواعظ فاروق نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدہ حالات پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کو جنگ سے گریز کرتے ہوئے باہمی گفت و شنید کے ذریعے مسائل کا حل نکالنا چاہیے تاکہ خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔

دریں اثناء میرواعظ عمر فاروق نے بزم اہلحدیث کے سربراہ ، بازار مسجد سرینگر کے خطیب اور معروف اسلامی اسکالر مولانا مبارک مبارکی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔میرواعظ نے مرحوم مولانا مبارکی کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک باوقار عالم، فصیح و بلیغ خطیب، اور کشمیر میں اسلامی تعلیمات کے ایک مخلص خادم کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

مشہور خبریں۔

اسمارٹ فون جاسوسی کا ذریعہ ہے

?️ 25 جولائی 2021واشنگٹن(سچ خبریں) امریکا کی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سابق اہلکار

پی ٹی آئی امیدوار حفیظ شیخ ہوں گے کامیاب، شبلی فراز

?️ 19 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے

اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت کبھی نہیں بھول سکتے، ایرانی صدر

?️ 15 جولائی 2025تہران: (سچ خبریں) ایران کے صدرمسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ اسرائیل

کیا حماس اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹے گی؟

?️ 27 اپریل 2024سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے نائب صدر نے

صنم ماروی کا تیسری شادی کا اعتراف

?️ 7 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) گلوکارہ صنم ماروی نے اعتراف کیا ہے کہ وہ

صہیونی فوج میں خودکشی موت کی سب سے بڑی وجہ

?️ 19 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی حکام کی جانب سے شائع شدہ اعداد و شمار سے

عراقی وزیر اعظم کا اس ملک کے دینی رہنما کے سلسلہ میں اظہار خیال

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی وزیر اعظم نے کیتھولک دنیا کے رہنما کے حالیہ عراق

اردن اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی

?️ 15 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے