مودی حکومت پارلیمانی انتخابات کے ذریعے کشمیرکی صورتحال کے بارے میں دنیا کو گمراہ کرنا چاہتی ہے ، حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی زیر قیادت بی جے پی کی ہندوتوا بھارتی حکومت مقبوضہ علاقے میں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کے ذریعے یہاں کی صورتحال کے حوالے سے دنیا کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارتی حکومت انتخابات کے ذریعے مقبوضہ علاقے میں حالات معمول پر ہونے کے اپنے بے بنیاد دعوﺅں کو تقویت دینا چاہتی ہے۔

انہوںنے کہا کہ بھارت نے طاقت کے بل پر جموں وکشمیر پر قبضہ جما رکھا ہے اور اس نے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر انہیں نہتے لوگوں پر ہر طرح کا ظلم وستم روا رکھنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اس وقت دنیا کا سب سے زیادہ فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے ۔

ترجمان نے ہندوتوا غنڈوں کی طرف سے ترال میں مسجد ، قرآن پاک اور درگاہ کے تقدس کی پامالی کی کوشش پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاںکشمیریوں کے لیے ناقابل قبول ہیں اور وہ انکا بھرپور عزم کے ساتھ مزاحمت کریں گے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد غنی لون کے اس پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا جس میں انہوںنے دعویٰ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں علیحدگی پسندی کا نظریہ دم توڑ چکا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سجاد لون بھارتی ایجنسیوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں ،انکا بیان انتہائی مضحکہ خیز اور کشمیریوں کے جذبات اور امنگوں کے منافی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ ہندو توا جماعتوں آر ایس ایس بی جے پی کا کشمیر اور مسلم دشمن ایجنڈا سب کو معلوم ہے جسے وہ مقامی کٹھ پتلیوں کے ذریعے منصوبہ بند طریقے سے انجام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری اس طرح کے کٹھ پتلیوں کو مسترد کر چکے ہیں اور وہ اپنے عظیم شہداءکے مقدس مشن کو پایہ ءتکمیل تک پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت بے انتہا قتل وغارت کے باوجود کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام رہا ہے ، تحریک آزادی کیساتھ انکی وابستگی انتہائی گہری اور مضبوط ہے ، پاکستان میں شامل ہونا کشمیریوں کا ایک دیرینہ خواب ہے جو ایک دن ضرور پورا ہوگا۔

مشہور خبریں۔

صیہونی سیکورٹی اداروں نے بیت المقدس کو نذر آتش کرنے سے خبردار کیا 

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی آنے

غزہ جنگ کے نتیجے میں صیہونی حکومت کا کیسے دیوالیہ ہو رہا ہے؟

?️ 25 اپریل 2024سچ خبریں: غزہ کی جنگ کے 200 دنوں سے زائد گزر جانے

ہمارے نمبر پورے ہیں اپوزیشن کو منہ کی کھانی پڑے گی: شہباز گل

?️ 9 مارچ 2022اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہبازگل نے

جدہ کی دیواروں پر طاغوت مردہ باد کے نعرے

?️ 23 فروری 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ولی عہد کے ہاتھوں جدہ کی بڑے پیمانے

سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا کی میت کو سری لنکا بھیج دیا

?️ 6 دسمبر 2021لاہور(سچ خبریں) سیالکوٹ میں مشتعل ہجوم کے تشدد سے قتل ہونے والے

یمنی خواتین کے بارے میں اقوام متحدہ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے پاپولیشن فنڈ نے ایک رپورٹ میں خبردار کیا

عمان میں حسینی عزاداروں پر داعش کا حملہ

?️ 17 جولائی 2024سچ خبریں: دہشت گرد تنظیم داعش نے عمان میں حسینیہ پر دہشت گردانہ

نیتن یاہو کی کابینہ میں اختلاف

?️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوف گیلانت کا اس حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے