?️
سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران لوگوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارتی فورسز کی طرف سے جاری تلاشی کی کارروائیوں ، رات کے چھاپوں اور سیاسی کارکنوں کی جبری گرفتاریوں نے مقبوضہ علاقے میں خوف ودہشت کا ماحول قائم کردیا ہے۔
وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں بھارتی فوجیوں کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں اور چھاپوں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ان کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو دہشت زدہ اور خاموش کرانا ہے۔ ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے کہاکہ اس طرح کی مذموم کارروائیوں سے کشمیریوں کو اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کی جدوجہد جاری رکھنے سے روکا نہیں جاسکتا۔
ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے پارٹی کے غیر قانونی طورپر نظربند چیئرمین شبیر احمد شاہ اور دیگر حریت قائدین کی بھارتی جیلوں میں تیزی سے گرتی ہوئی صحت پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔انہوں نے تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فور ی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ غیر قانونی طور پر نظر بند تمام کشمیریوں کی جلد از جلد رہائی کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔۔۔
ادھرجموں و کشمیر ینگ مینز لیگ نے سرینگر، کپواڑہ اور بانڈی پورہ سمیت مقبوضہ کشمیر کے مختلف اضلاع اور سرینگر جموں شاہراہ پر بھارتی قابض افواج کی تلاشیوں اور چھاپوں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کی ہے۔پارٹی کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں مسلسل محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، جبری گرفتاریوں اور رات کے چھاپوں نے خطے کو ایک فوجی چھائونی میں تبدیل کر دیا ہے۔۔
مشہور خبریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکومت کو ہیومن رائٹس کورٹ کے قیام کا حکم
?️ 24 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قیدیوں پر
اکتوبر
ہم اپنی علاقائی سالمیت اور خود مختاری کا ہر قیمت پرتحفظ یقینی بنائیں گے، وزیراعظم
?️ 8 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے مشکل کی گھڑی میں
مئی
یوکرینی صدر سے بات کرتے ہوئے بائیڈن کے غصہ ہونے کی وجہ
?️ 1 نومبر 2022سچ خبریں:امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر اپنے یوکرینی ہم منصب
نومبر
ہیگ کورٹ کے فیصلے کا صیہونیوں میں خوف و ہراس
?️ 25 جنوری 2024سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے غزہ میں قابضین کے جرائم کے
جنوری
نیب نے مریم نواز کی پیشی ملتوی کر دی
?️ 26 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وبا کی تیسری لہر کافی تیزی
مارچ
خطہ میں استحکام کیسے ہوگا؟ ایرانی وزیر خارجہ اور وزیراعظم پاکستان کی تبادلہ خیال
?️ 17 جنوری 2024سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان کے وزیر اعظم سے ملاقات
جنوری
فیصل واڈا کیس میں تسلیم کیا گیا کہ غلطی ہوئی، نااہلی بنتی ہے مگر تاحیات نہیں
?️ 6 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل
اکتوبر
حماس کے شام کے ساتھ تعلقات دوبارہ شروع کرنے کے ارادے پر صنعا کا رد عمل
?️ 11 جولائی 2022سچ خبریں: 7 جولائی کو حماس کے عرب اور اسلامی تعلقات کے
جولائی