?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں گزشتہ سال امرناتھ یاترا دوران سیکورٹی کیلئے ہزاروں گاڑیاں فراہم کرنے والے ٹرانسپورٹرز کا قابض انتظامیہ نے ابھی تک 200کروڑ روپے کے واجبات ادا نہیں کئے ہیں ۔ ٹرانسپورٹروں کو قابض انتظامیہ نے یاترا کے اختتام کے بعد15دنوں کے اندر تمام ادائیگیاں کرنے کا یقین دلایا تھا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے قابض حکام سے طویل عرصے اپنے زیر التواواجبات کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ وہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ٹرانسپورٹرزکاکہنا ہے کہ 8 ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود انہیں ایک روپیہ بھی جاری نہیں کیا گیا ہے۔
یہ گاڑیاں ریجنل ٹرانسپورٹ آفس کشمیر کے ذریعے ہندو یاترا کے دوران فراہم کی گئی تھیں اورکشمیر اسمبلی انتخابات کے دوران بھی انہیں استعمال کیاگیا۔ تاہم ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ اب تک انہیں اپنے جائز واجبات ادانہیں کئے گئے ہیں اور وہ معاوضے کے حصول کیلئے سرکاری دفاتر میں در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔
ایک ٹرانسپورٹر نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کو بتایاکہ ان میں سے اکثر نے اپنی گاڑیاں قرضوں پر خریدی ہیں اور وہ بینکوں کو قسطیں ادا کرنے سے بھی قاصر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہماری گاڑیاں ضبط ہونے کا خطرہ ہے اور ہم اپنے بچوں کی اسکول کی فیسیں بھی ادا نہیں کرپارہے ہیں ۔
ٹرانسپورٹروں مزیدکہناتھا کہ رواں سال جون میں ہندو یاترا دوبارہ شروع ہونے جارہی ہے اورانہیں گزشتہ سال کے معاوضے بھی ابھی تک ادا نہیں کئے تو انہیں یاترا کیلئے دوبارہ گاڑیاں فراہم کرنے پر مجبور نہیں کیا جاناچاہیے ،کیونکہ یہ صرف کاروبار نہیں بلکہ ان کی بقا کا مسئلہ ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی خاندانی ڈھانچے میں تبدیلی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: واللا نیوز کے مطابق، عبرانی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف
اپریل
انسانیت کو جوہری تصادم کا خطرہ: اقوام متحدہ
?️ 7 اگست 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جو جاپان پر امریکی جوہری حملے
اگست
غزہ کی صورتحال تباہ کن ہے: جرمنی
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں: جرمن وزارت خارجہ کے نائب ترجمان کرسچن واگنر نے جمعے
دسمبر
محمد بن سلمان مشرق وسطیٰ کو عدم استحکام کی طرف لے جا رہے ہیں: مڈل ایسٹ مانیٹر
?️ 30 جنوری 2022سچ خبریں:مڈل ایسٹ مانیٹر ویب سائٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب
جنوری
صیہونی حکومت کے لیے الاقصی طوفان آپریشن کا معاشی نقصان
?️ 8 اکتوبر 2023سچ خبریں:الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کی ویب سائٹ نے اقتصادی ماہرین نے
اکتوبر
امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ کھل گیا
?️ 20 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکہ میں شامی سفارت خانہ 10 سال سے زائد عرصے
ستمبر
حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے
جون
غزہ شہدا کے تازہ ترین اعداد و شمار
?️ 16 مئی 2021سچ خبریں:تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق غزہ پر صیہونیوں کی جاریت
مئی