?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے بھارتی پیراملٹری فورسز اور پولیس کے ساتھ ملکرمختلف علاقوں میں حریت رہنماؤں ،کارکنوں اور جماعت اسلامی کے ارکان کے گھروں پر بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ایس آئی اے نے سرینگر کے علاقے بٹہ مالومیں جموں کی کوٹ بھلوال جیل میں نظربند سینئر حریت رہنما مشتاق الاسلام کے گھر پر چھاپہ مارا ۔
چھاپے کے دوران ایس آئی اے کے اہلکاروں نے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور پارٹی دفتر کے سائن بورڈ کو ہٹانے کی کوشش کی۔ تاہم اہلخانہ نے اس کی مزاحمت کرتے ہوئے بورڈ اتارنے سے انکارکیا۔
تحقیقاتی ایجنسی کے فورسز نے ہندواڑہ، سوپور، رفیع آباد، سوئی بگ، چاڈورہ اوردیگر علاقوں میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے مارے اورتلاشی لی ۔ ان میں غلام حسن خان اور عبدالاحد لون کے گھر بھی شامل ہیں۔
چھاپے کے دوران ایس آئی اے کے اہلکاروں نے اہل خانہ کو ہراساں کیا اور پارٹی دفتر کے سائن بورڈ کو ہٹانے کی کوشش کی۔ تاہم اہلخانہ نے اس کی مزاحمت کرتے ہوئے بورڈ اتارنے سے انکارکیا۔
اسلام آباد اور کولگام اضلاع میں بھی اسی طرح کے چھاپے مارے گئے جہاں بھارتی پولیس اور ایس آئی اے کی ٹیموں نے حریت تنظیموں سے منسلک افراد کو نشانہ بنایا اور مقامی سم کارڈ فروشوں کو ہراساں کیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں چھاپہ مارکارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے عوام کی پرامن جدوجہد آزادی کو دبانے اور کشمیری سیاسی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے لیے بھارت کی جابرانہ مہم کا تسلسل قرار دیا۔
حریت کانفرنس نے کہا کہ اس طرح کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیریوں کے عزم کو نہیں توڑ سکتے جو طاقت کے وحشیانہ استعمال، بلاجواز گرفتاریوں اور منظم ایذا رسانی کے باوجود بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف مزاحمت جاری رکھے ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
روس کا یورپی معاہدوں سے الگ ہونے کا اعلان
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:روس نے یورپی یونین کے ساتھ کیے جانے والے والے تمام
جولائی
مصر میں اخوان المسلمین کے رہنماؤں کی پھانسی کا سلسلہ جاری، ہیومن رائٹس واچ نے شدید برہمی کا اظہار کردیا
?️ 21 جون 2021قاہرہ (سچ خبریں) مصری حکومت کی جانب سے اخوان المسلمین کے ممتاز
جون
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سرکاری دورے پر ایران
جولائی
فیس بک انتظامیہ کیا کرنے جا رہی ہے ؟جانئے اس رپورٹ میں
?️ 14 مارچ 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں)جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بہت سے کام نہایت آسان
مارچ
سعودی سڑکوں پر شراب نوشی
?️ 2 جون 2021سچ خبریں:سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں سعودی عرب کے
جون
امریکہ کا دوسرا بڑا بینک بند
?️ 16 مارچ 2023سچ خبریں:ایک دوسرا امریکی بینک غیر معینہ مدت کے لیے بند ہو
مارچ
سپریم کورٹ نے وزیر اعظم کو گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی سے روک دیا
?️ 1 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے گلگت بلتستان میں ججز کی تعیناتی
مارچ
ایران پر امریکی حملہ جنگی جرم ہے:پاکستان
?️ 22 جون 2025 سچ خبریں:پاکستانی پارلیمنٹ کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ نے ایران پر
جون