🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے جموں خطے کے کئی اضلاع میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اورمکینوں کو سخت ہراساں کیاجارہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پونچھ، راجوری، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، جموں ،ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع کے مختلف قصبوں اور دیہاتوں میں بھارتی فوجیوں اورپیراملٹری فورسز کے اہلکار بدنام زمانہ ملیشیا ویلج ڈیفنس گارڈز کے ارکان کے ساتھ ملکرمسلمانوں کے گھروں کی تلاشی لیتے ہیں۔ مقامی لوگوں نے صحافیوں کو بتایا کہ فورسز کے اہلکار ان کے گھروں میں گھس کر مکینوں کو مارتے پیٹتے اور گھریلو سامان کی توڑ پھوڑ کرتے ہیں۔ ان کا کہناہے کہ بھارتی فورسز نے ان کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔
فرقہ پرست بھارتی پولیس نے جموں خطے میں ضلع کشتواڑ کے علاقے چھاترو میں چھاپہ مار کر دو مسلمان مویشی تاجروں اشتیاق احمد اور عطا محمد کو گرفتار کر لیا۔ بعد میں ضلع مجسٹریٹ کشتواڑنے ان کے خلاف کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم جاری کیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر اور بھارت میں مویشیوں کے مسلمان تاجروں کو فرقہ پرست پولیس کے ظلم وجبر اور نا نہاد گا ئورکھشکوں کے حملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
دریں اثناء چوٹہ بازار قتل عام کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سرینگرمیں پوسٹر چسپاں کئے گئے۔ بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں نے 11جون 1991کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں اندھا دھند فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 30سے زائد نہتے شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام پر زور دیا کہ وہ اس بات کا ادراک کریںکہ بھارتیہ جنتا پارٹی تقسیم کو ہوا دے کر ان کا استحصال کر رہی ہے اور انہیں اپنے حقوق کے لیے متحد ہو کر لڑنا ہوگا۔
انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میںتنظیم کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق کی عیدالاضحی سے قبل رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ میرواعظ 05اگست 2019سے مسلسل اپنے گھر میں نظر بند ہیں۔
ادھر امریکہ میں قائم انسانی حقوق کی تنظیم”جسٹس فار آل”نے اپنی ایک رپورٹ میں ہندوتوا نظریے اور نازیوں کے درمیان موازنہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ بھارت میں آج جو کچھ ہو رہا ہے اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ملک نازیوں سے متاثرہ فسطائی ہندو ریاست بننے کے خطرناک راستے پر گامزن ہے، جہاں اقلیتوں اور خاص طور پر 20کروڑ سے زائد مسلمانوں کو نسل کشی کے خطرے کا سامنا ہے۔
مشہور خبریں۔
فلسطینی سب سے مظلوم قوم ہیں: نصراللہ
🗓️ 14 جولائی 2024سچ خبریں: ماہ محرم کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے سید نصر
جولائی
کیا غزہ میں جنگ کا دائرہ کاروسیع ہوگا ؟
🗓️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:لبنان کے وزیر خارجہ عبداللہ بوحبیب نے کہا کہ صیہونی حکومت
اکتوبر
روس یوکرین میں نیوکلیئر شیلڈ استعمال کر رہا ہے: امریکہ
🗓️ 2 اگست 2022سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے روس پر الزام عائد
اگست
نیتن یاہو کی گستاخانہ تجویز؛ فلسطینی ریاست سعودی عرب میں بنائی جائے!
🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک متنازعہ بیان میں
فروری
صیہونیوں کی مسجد اقصیٰ کے بارے میں ہونے والےاجلاس کو روکنے کی کوشش
🗓️ 4 جنوری 2023صیہونی والہ ویب سائٹ نے آج بدھ کی شام خبر دی ہے
جنوری
سویڈن میں اسلامو فوبیا کی صنعت
🗓️ 3 جولائی 2023سچ خبریں: سویڈن مغرب میں مسلم کمیونٹی کے خلاف لڑائی کا آئینہ
جولائی
فواد چوہدری کا کالعدم تنظیم کےاراکین کی مزید گرفتاریوں کا عندیہ
🗓️ 29 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کالعدم تنظیم
اکتوبر
کورونا ویکسین کی 10 کروڑ ڈوز لگا دی گئیں: اسد عمر
🗓️ 23 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ پاکستان نے
اکتوبر