?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے خطے لداخ میں معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی کالے قانون”نیشنل سیکورٹی ایکٹ“ (این ایس اے) کے تحت گرفتاری کی علاقے میں بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے وانگچک کو جمعہ کی سہ پہر لیہہ میں انکے گھر گرفتار کرنے کے بعد بھارتی ریاست راجستھان کی جودپور جیل میں منتقل کر دیا۔ ان پر لہیہ میں اپنی بھوک ہڑتال کے دوران اشتعال انگیز تقاریر کرنے اور لوگوں کو مظاہروں پر اکسانے کا الزام عائد کیا گیاہے۔
بھارتی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے بدھ کے روز لیہہ میں چار مظاہرین کی جانیں چلی گئی تھیں جبکہ 100کے قریب زخمی ہو گئے تھے۔ مظاہرین لداخ خطے کو ریاست کا درجہ دینے اور چھٹے شیڈو ل کے نفاذ کا مطالبہ کررہے تھے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما عمر عبداللہ نے گرفتاری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نئی دہلی نے لداخیوں سے جو وعدے کیے تھے جو پورے نہیں کیے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے وانگچک کی گرفتاری کو ’انتہائی پریشان کن‘ قرار دیتے ہوئے ” ایکس “ پر لکھا، ”امن کے علمبردار شخص کو محض وعدے پورے کرنے کے مطالبے کی سزا دی جا رہی ہے، آج لیہہ میں کرفیو ہے ، انٹرنیٹ بند ہے اور وہی کچھ ہو رہا ہے جو کشمیر طویل عرصے سے برداشت کر رہا ہے ، سچ بولنے پر بھاری قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔
پی ڈی پی رہنما اور محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں وانگچک کی نظر بندی کو "پرامن جدوجہد کے لیے ایک دھچکا” قرار دیا اور کہا کہ بی جے پی ان خطوں کو بے اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو آئینی تحفظات کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وانگچک کو لداخ کے لوگوں کے حقوق کے لیے پرامن لڑائی لڑنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسسٹ مقبوضہ کشمیر شاخ کے رہنما اور رکن اسمبلی محمد یوسف تاریگامی نے خبردار کیا کہ لداخ میں جابرانہ اقدامات کے استعمال سے صورتحال مزید خراب ہوگی۔ انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا”موسمیاتی کارکن سونم وانگچک کی گرفتاری سے تناؤ مزید بڑھے گا،حکام نے بامعنی بات چیت کے بجائے گرفتاریوں کا سہارا لیا ہے، یہ طرز عمل غصے کو بھڑکانے کا کام کرے گا ، حکومت کو آگ کو مزید بڑھکانا نہیں چاہیے۔“
انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموں وکشمیر شاخ کے رہنما غلام احمد میر نے کہا کہ وانگچک کی حراست سے تناؤ مزید بڑھے گا۔ یہ ایک غیر ضروری عمل ہے جس سے منفی پیغام جاتا ہے۔


مشہور خبریں۔
ہم خود مختاری اور سلامتی کے معاملات میں روس کے حامی ہیں: شی کا پیوٹن سے خطاب
?️ 15 جون 2022سچ خبریں: چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی جن پنگ
جون
عصر حجر سے صیہونیوں کیوں خوفزدہ ہوتے ہیں؟
?️ 17 اگست 2023سچ خبریں:جولائی 2006 سے جولائی 2023 تک خطے میں طاقت کے توازن
اگست
سول سروس کی تجدید نو حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم
?️ 18 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سول
جولائی
مرد کے تمام کام عورت پر فرض نہیں: نادیہ حسین
?️ 25 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین
اگست
عمران خان آرمی چیف سے متعلق اپنے بیان کی خود وضاحت کریں،ڈاکٹر عارف علوی
?️ 5 ستمبر 2022پشاور: (سچ خبریں)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ عمران
ستمبر
جرمن میڈل آف آنر اور صہیونی مورخ کی نامزدگی منسوخ
?️ 1 جنوری 2022سچ خبریں: اسرائیلی مؤرخ جیڈون گریفتھ کی جانب سے بوسنیا اور ہرزیگوینا
جنوری
مغربی کنارے کے خلاف تازہ ترین صیہونی یلغار
?️ 28 دسمبر 2023سچ خبریں: گذشتہ رات صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں
دسمبر
امریکیوں کی ایف بی آئی جاسوسی میں تین گنا اضافہ
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں: کل جمعہ کو جاری ہونے والی اپنی سالانہ ٹرانسپیرنسی رپورٹ
اپریل