?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بھارتی حکومت نے پارلیمانی انتخابات کے ایک اور مرحلے سے قبل بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے اسلام آباد، کولگام، شوپیاں، راجوری اور پونچھ اضلاع میں سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کر دی گئی ہیں۔
میڈیا کے مطابق وادی کشمیر کے اسلام آباد، کولگام اور شوپیاں اضلاع پر مشتمل اسلام آباد-راجوری پارلیمانی حلقہ اور جموں خطہ کے راجوری اور پونچھ اضلاع میں (کل) ہفتے کو چھٹے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔
اسلام آباد، کولگام اور شوپیاں اضلاع میں بھارتی فورسز کے اضافی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔فوجیوں نے تلاشی کی کارروائیوں اور گشت میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ قابض بھارتی فورسز اہلکاروں کی طرف سے عوامی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
پونچھ اور راجوری کے جڑواں اضلاع میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں سنٹرل آرمڈ پیرا ملٹری فورس (سی اے پی ایف) کی ایک سو پچاس کمپنیوں کے علاوہ دیگر فورسز کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔
جڑواں اضلاع کے تمام بالائی علاقوں، پہاڑی چوٹیوں اور دیگر حساس مقامات پر بھارتی فوجی اور پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔بعض مقامات پر کوئیک ری ایکشن ٹیمیںبھی تعینات کی گئی ہیں۔ فوجیوں نے راجوری اور پونچھ اضلاع میں گشت اور نگرانی کا عمل بھی تیز کر دیا ہے۔
مقبوضہ جموں وکشمیر کی صورتحال پر گہری نظر رکھنے والوں کا خیال ہے کہ بڑے پیمانے پر حفاظتی اقدامات کا مقصد کشمیریوں کو ڈرانا دھمکانا اور انہیں اُن امیدواروں کو ووٹ دینے پر مجبور کرنا ہے جو علاقے میں بی جے پی کی پالیسی پر چل رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بی جے پی نے شکست کے خوف سے وادی کشمیر کے مسلم اکثریتی علاقے کی تینوں نشستوں میں سے کسی پر بھی اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے بلکہ وہ اپنی حامی پارٹیوں کے امیدواروں کی حمایت کر رہی ہے


مشہور خبریں۔
صیہونی بستیوں کے خلاف شوٹنگ آپریشن 16 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:حالیہ چند گھنٹوں میں فلسطینی فورسز نے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں
جنوری
عمران خان کا مشن ہی انصاف کے ساتھ چلنا ہے
?️ 24 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) مقامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق وفاقی
مئی
جب حکومت سنبھالی تو معیشت کی حالت بری تھی اب بہتر ہو رہی ہے
?️ 21 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں اجلاس سے
جنوری
اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایندھن کی ترسیل کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ
?️ 14 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے قومی اسمبلی میں ایک تاریخی بل
مئی
ماڈلنگ سے پہلے لڑکوں کی طرح زندگی گزارتی تھی، آمنہ الیاس
?️ 11 نومبر 2024کراچی: (سچ خبریں) ماڈل و اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ
نومبر
ایران میں سیکڑوں قیدیوں کی سزا میں کمی اور معافی
?️ 30 مارچ 2021سچ خبریں:ایرانی روحانی پیشوا سید علی خامنہ ای کو متعدد قیدیوں کی
مارچ
ٹرائل کورٹ مقدمے کا فیصلہ ایک سال کے اندر کرنے کی پابند، ضابطہ فوجداری ترامیم کابینہ سے منظور
?️ 18 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے ضابطہ فوجداری میں ترامیم کی
دسمبر
یوم تقدیس قرآن: سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں
?️ 7 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے
جولائی