مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے نئے سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سفارتی کوششوں کا خیرمقدم

?️

برسلز: (سچ خبریں) چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید نے پاکستان کے نئے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی پاکستان اوریورپی یونین کے درمیان تعلقات میں بہتری اور مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے حوالے سے سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا ہے۔
علی رضا سید نے ان خیالات کا اظہار سیکریٹری خارجہ اسد مجید کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔تقریب کا اہتمام بلجیئم میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے کیاتھا۔ اسد مجید سیکریٹری خارجہ کے طورپر تقرری سے قبل یورپی یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ کیلئے پاکستان کے سفیر تھے اور اس وقت بیلجیئم کے دورے پر ہیں۔

انہوں نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے اسد مجید کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ علی رضا سید نے پاکستان اور یورپ کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور پاکستانی کمیونٹی کیلئے گرانقدر خدمات انجام دینے پر کشمیرکونسل ای یو کی طرف سے ڈاکٹر اسد مجید کو ایک شیلڈ بھی پیش کی۔ تقریب کے دوران پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی نے سبکدوش ہونے والے سفیر اسد مجید کی سفارتی جدوجہد کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں گے اور پاکستان کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے اپناموثر کردار ادا کریں گے۔

سیکرٹری خارجہ نے مسئلہ کشمیرکو یورپ میں اجاگر کرنے کے حوالے سے کشمیرکونسل ای یو کی کوششوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ یہ کوششیں جاری رکھیں گے۔تقریب میں پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کی اہم شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

قطر میں ایک بار پھر افغان امن عمل مذاکرات شروع ہوگئے

?️ 19 جولائی 2021دوحہ (سچ خبریں) افغانستان میں جہاں ایک طرف طالبان کی جانب سے

اللہ کی مدد سے کامیابیوں کا سفر جاری رہے گا: فواد چوہدری

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں ) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد

مصنفین اور مولفین اسرائیل سے فرار

?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں: زیمان یسرائیل نے ڈوری مائنر کے ساتھ بات چیت میں

پی ٹی آئی کے 9 رہنماؤں اور شیخ رشید کے سفارتی پاسپورٹ منسوخ

?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے

اسرائیل لبنان میں 5 نئے فوجی اڈے تعمیر کرنے کا اعلان

?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے اسرائیلی فوج کے لبنان کے جنوبی علاقوں

کیا شام عرب لیگ میں واپس آئے گا؟

?️ 10 اپریل 2023سچ خبریں:شام میں بدامنی پھیلنے کے بعد تیونس اور دیگر عرب ممالک

طوفان کے باعث امریکہ میں ہزاروں پروازیں منسوخ

?️ 29 دسمبر 2024سچ خبریں: جنوب مشرقی ریاستہائے متحدہ میں مہلک طوفانوں اور مغربی ساحل

نبیہ بری: لبنان اتحاد کے ساتھ اسرائیل پر فیصلہ کن فتح حاصل کرے گا

?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اس بات پر زور دیتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے