?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سرینگر کا چھتہ بل گراؤنڈ خالی کر کے اسے مقامی نوجوانوں کے حوالے کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے چھتہ بل کے علاقے تبل گراؤنڈ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی نوجوانوں سے بات چیت کی۔ ان کے مطالبے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے بھارتی فوج پر زور دیا کہ وہ مقامی لوگوں کے گراؤنڈ خالی کر دے۔
انہوں نے بھارتی فوج کے کور کمانڈر سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کے لیے میدانوں کی کمی سے نہ صرف ان کی نشوونما متاثر ہوتی ہے بلکہ انہیں منشیات کے استعمال اور ڈپریشن کی طرف لے جاتی ہیں۔
سالہا سال سے بھارتی فوج کے زیر استعمال گراؤنڈ کو خالی کرنا مقامی آبادی کا ایک دیرینہ مطالبہ ہے جن کا کہنا ہے کہ اسے کھیل کے میدان اور کمیونٹی مرکز کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
محبوبہ مفتی کے ساتھ موجود مقامی لوگوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں میں مشغول رکھنے کے لیے کھیل کے میدان ضروری ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام کو نوجوانوں کے لئے محفوظ اور کھلی جگہوں کو یقینی بنا کر ان کی فلاح و بہبود کو ترجیح دینی چاہیے جہاں وہ اپنی توانائی کو مثبت سرگرمیوں میںاستعمال کر سکیں۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی فورسز کی جانب سے عوامی مقامات پر قبضہ علاقے میں بھاری فوجی جمائو کا نتیجہ ہے اور کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کومسترد کرتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
جس ملک کی اداکارہ اسی ملک میں ہمشکل لڑکی کے چرچے
?️ 27 فروری 2021 ممبئی{سچ خبریں} دنیا بھر میں بالی ووڈ کی کئی مشہور شخصیات ایسی
فروری
مودی شکست خوردہ وزیراعظم، اب صرف دھمکیاں دے سکتا ہے۔ وزیراطلاعات
?️ 28 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے
مئی
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کا کام غیر ملکی سرمایہ کاری کو بڑھانا ہے, وزیر اعظم
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے معاشی مسائل کے حل
جون
بھارت کو پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں پر حیرت ہوئی ہوگی، دفاعی تجزیہ کارحیران
?️ 11 مئی 2025لندن: (سچ خبریں) سکیورٹی اور دفاعی تجزیہ کار مائیکل کلارک نے کہا
مئی
قیدیوں کے تبادلے کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے: نیتن یاہو
?️ 10 جون 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے قیدیوں کے تبادلے
جون
سیریل رامافوزا دوبارہ جنوبی افریقہ کے صدر منتخب
?️ 15 جون 2024سچ خبریں: جنوبی افریقہ کی قومی اسمبلی نے دوسری مدت کے لیے
جون
شہر رفح کی ناگفتہ بہ حالت
?️ 14 مئی 2024سچ خبریں: UNRWA نے اعلان کیا کہ فلسطینی خاندانوں کو آج صبح رفح
مئی
امریکی جمہوریت بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والےہتھیار ہے: چین
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ نے امریکہ کی میزبانی میں منعقدہ نام
دسمبر