محبوبہ مفتی، یوسف تاریگامی کی کشمیری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیاقوانین کی مذمت

?️

سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے لیے نئے سوشل میڈیا قوانین لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ چاہے ٹھیکیداروں کو بلیک لسٹ کر نے کا مسئلہ ہو یاملازمین پر سوشل میڈیا کی پابندی، یہ جموں و کشمیر میں لوگوں کو ان کی روزی روٹی سے محروم کرنے کی کھلی دھمکیاں ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکام لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جج، جیوری اور جلاد بن چکے ہیں۔کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا( مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے بھی قابض انتظامیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ملازم ہونے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ بطور شہری تمام جائز آئینی حقوق سے دستبردارہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ ملازمین کو ان سے متعلق مسائل کے بارے میں اظہار خیال سے روکنا ان کے بنیادی حقوق چھیننے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے ساتھ رعایا کی طرح نہیں بلکہ شہریوں جیسا سلوک کیا جانا چاہیے۔ یوسف تاریگامی نے کہا کہ ملازم غلام نہیں ہوتا، وہ سرکاری کاموں کے لیے حکومت کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے، لیکن وہ خود کو بیچ نہیں دیتا۔انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو یہ سمجھنا چاہیے کہ ایک شہری کو اس کے آئینی حقوق سے محروم نہیں کیا جا سکتا اور اگر ایسا کیا گیا،تو یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہوگا۔یوسف تاریگامی نے کہاکہ آئین نے انہیں حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنے کا حق دیا ہے لیکن وہ اس بات کا اظہار کیسے کرتے ہیں، یہ قانون اور آئین کے دائرے میں ہونا چاہیے۔ قابض انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر سرکاری پالیسیوں یا اقدامات پر تنقید کرنے والے ملازمین کو ملازمت سے برطرفی سمیت سخت تادیبی کارروائی کرنے کا انتباہ جاری کیاہے۔

مشہور خبریں۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل پر صہیونی فوج کا ردعمل

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ

پنڈورا کی دستاویزات کی فہرست میں 565 اسرائیلی نام

?️ 5 اکتوبر 2021سچ خبریں: دنیا بھر کی چودہ مختلف کمپنیوں سے حاصل کی گئی

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس: فریال تالپور سمیت 14 ملزمان بری، صدر زرداری اور دیگر ملزم قرار

?️ 26 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) بینکنگ کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں پیپلز

پاکستان سمیت 15 ممالک کا عالمی ثابت قدم امدادی بیڑے کی سلامتی پر اظہار تشویش

?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان اور دیگر 15 ممالک نے عالمی ثابت

کل جماعتی حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

?️ 5 اپریل 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر

پاک فوج کا بہاول نگر واقعہ کی مشترکہ انکوائری کا اعلان

?️ 13 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج نے بہاول نگر واقعہ کے ذمہ داران

لبنانی سرزمین پر قبضہ جاری رکھنے کے لیے اسرائیل کے ۴ بہانے

?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے فوجی نمائندے، رائے کیٹس نے ہفتے کی

حماس کی اسرائیل کو شدید دھمکی، پھر سے کوئی غلطی کی تو تباہی کے لیئے تیار ہوجائے

?️ 27 مئی 2021غزہ (سچ خبریں)  حماس نے اسرائیل کو شدید دھمکی دیتے ہوئے خبردار

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے