?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ لیہہ میں ہونے والے پر تشدد واقعات برسوں سے دور نہ ہونے والی شکایات کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لداخ کے لوگ پچھلے پانچ سالوں سے چھٹے شیڈول کے نفاذ اور ریاستی درجے کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن ان کے مطالبات پر کان نہیں دھرے گئے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ لداخ کے لوگوں کے ساتھ بامعنی بات چیت کرے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو اس حساس خطے میں بدامنی بڑھ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لداخ میں جو کچھ ہوا وہ اچھا نہیں تھا، لوگ سونم وانگچک کی قیادت میں پرامن جدوجہد کر تے رہے لیکن انہیں کچھ نہیں ملا اور جب لیہہ کے نوجوانوں کو احساس ہوا کہ ان کی آواز کو نظر انداز کیا جا رہا ہے تو انہوں نے تشدد کا سہارا لیا۔
فاروق عبداللہ نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مایوسی نے نوجوانوں کو تشدد کی طرف دھکیل دیا۔ انہوںنے کہا کہ ہمارے ساتھ بھی محض وعدے کیے گئے جسکا ہمیں تلخ تجربہ ہے ، کہا گیا کہ انتخابات کے بعد ریاستی کا درجہ بحال کیا جائے گا لیکن اب تک کچھ نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ دھوکہ دہی اور وعدہ خلافی کا یہ کام اب لداخ والوں کے ساتھ بھی دہرایا جا رہا ہے۔
فاروق عبداللہ کے ساتھ پریس کانفرنس میں نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما علی محمد ساگر، ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، شمیمہ فردوس اور دیگر بھی موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل حیران ہے کہ کرے کیا ؟
?️ 7 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے الاقصیٰ طوفانی آپریشن کے
اکتوبر
مبینہ ٹوئٹ کا معاملہ: شیر افضل مروت کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
?️ 15 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر
مارچ
ٹرمپ غزہ کے عوام کو کہاں ہجرت کرنے پر مجبور کر سکتے ہیں؟
?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں
مارچ
2 صہیونی وزراء کی نیتن یاہو کو جنگی کابینہ تحلیل کرنے کی دھمکی
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:سیاسی حکام نے قابض حکومت کے وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو
فروری
امریکی ایلچی کا جنوبی لبنان کا دورہ عوامی مظاہروں کے خدشے کے باعث منسوخ کر دیا گیا
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: میادین نیٹ ورک نے عوامی مظاہروں میں شدت آنے کے
اگست
صہیونی دشمن سے لڑنے کا وقت آ گیا ہے:حماس
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے جمعرات
دسمبر
غزہ پر ڈھائے گئے ظلم و ستم میں امریکہ اسرائیل کا شریک
?️ 28 نومبر 2023سچ خبریں:نیوز میڈیا کے مطابق قبرس میں برطانوی فوجی اڈے پر تعینات
نومبر
انشااللہ کل فتح ہماری ہوگی ،سینیٹ ہماری آواز ہے، عمران خان
?️ 2 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} وزیراعظم عمران خان کا ظہرانے میں خطاب ان کا
مارچ