?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کی مسلسل گرفتاریوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں خبردار کیا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کے زخم مندمل ہونے کی بجائے مزید گہرے ہوں گے اور ان میں بھارت کے خلاف پہلے سے موجود غم وغصے میں اضافہ ہو گا۔
انہوں نے بھارتی قابض حکام پر زور دیا کہ وہ ان جابرانہ اقدامات کا سلسلہ فوری طور پر ختم کریں اورکشمیریوں کے ساتھ مناسب رویہ اختیار کرے ۔میرواعظ نے کشمیری عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ کل سرینگر میں مزار شہدا عیدگاہ کی طرف مارچ کریں اور ممتاز شہیدآزادی پسند رہنماؤں میرواعظ مولوی محمد فاروق اور خواجہ عبدالغنی لون اورشہدائے حول کو ان کی یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں۔
اس موقع پرمقبوضہ کشمیراور آزاد جموں و کشمیر بھر میں سیمینارز، قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی ۔ میر واعظ مولوی محمد فاروق کو21مئی 1990کو سرینگر میں ان کی رہائش گاہ پر گولی مار کر شہید کر دیاگیا تھا، اسی روز سرینگر کے علاقے حول میں ان کے جنازے کے شرکاء پر بھارتی فوجیوں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے ستر سوگواروں کو شہید کر دیا تھا۔ 12سال بعد21مئی 2002کو نامعلوم حملہ آوروں نے خواجہ عبدالغنی لون کو اس وقت قتل کر دیا تھا جب وہ مزار شہداء سرینگر میں ایک اجتماع سے خطاب کے بعد واپس جا رہے تھے۔


مشہور خبریں۔
شمالی غزہ کی تصاویر کیا کہہ رہی ہیں؟ سابق صیہونی انتہاپسند وزیر کی زبانی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی کابینہ کے مستعفی وزیر ایتمار بن گویر نے شمالی غزہ
جنوری
زلنسکی کی ٹرمپ سے دلجوئی؛امریکی قیادت میں پائیدار امن ممکن ہے
?️ 11 مارچ 2025 سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولودیمیر زلنسکی نے امریکہ اور خاص طور
مارچ
روبڑی کے نزدیک کراچی ایکسپریس حادثے کا شکار متعدد افراد زخمی اور ہلاک
?️ 7 مارچ 2021سکھر(سچ خبریں) کراچی سے لاہور جانے والی ’کراچی ایکسپریس‘ کی منڈو ڈیرو
مارچ
آئرلینڈ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں: جمہوریہ آئرلینڈ کے دارالحکومت اور اس ملک کے شمالی شہروں
اکتوبر
یمن نے کئی ڈرونز سے تل ابیب میں ایک اہم ہدف پر حملہ کیا
?️ 3 اکتوبر 2024سچ خبریں: یمنی مسلح فوج کے ترجمان یحیی سریع نے تل ابیب
اکتوبر
ٹرمپ اور بن سلمان کے درمیان پریس کانفرنس میں کیا ہوا؟
?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ اور محمد بن سلمان نے آج وائٹ ہاؤس کے
نومبر
سعودی عرب میں عازمین حج کے لیے 100 حفظ قرآن نشستوں کا انعقاد
?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:مسجد الحرام اور مسجد النبی کی انتظامیہ نے بیت اللہ الحرام
جولائی
کورونا وائرس اور پاکستان پر سفری پابندیاں
?️ 25 اپریل 2021(سچ خبریں) کورونا وائرس نے دنیا بھر میں قہر مچا رکھا ہے
اپریل