?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز کانفرنس کے سربراہ اور رکن اسمبلی سجاد غنی لون نے ریزرویشن پالیسی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ اس پالیسی کے ذریعے کشمیری بولنے والے لوگوں کو پسماندہ کرنے اور ان پر معاشرتی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سجاد غنی لون نے اسمبلی میں اپنی تقریر کے دوران کہا کہ ریزرویشن پالیسی خطے کے انتظامی اور سیاسی ڈھانچے میں کشمیری بولنے والوں کی موجودگی کو کم کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔انہوںنے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے دیکھا کہ کشمیریوں کی بہت کم تعداد مقابلہ جاتی امتحانات میں کوالیفائی کر رہی ہے، ایسا نہیں ہے کہ وہ نا اہل ہیں لیکن انہیں دانستہ طور پر مسابقتی جگہ سے باہر کیا جا رہا ہے۔سجاد لون نے کہا کہ کشمیریوںکو بے اختیار کیا جا رہا ہے اور ان پرمعاشرتی بالا دستی قائم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور اگر یہ رحجان جاری رہا تو آپکو سول سیکرٹریٹ میں گنتی کے کشمیری ہی ملیں گے۔
انہوںنے کہا کہ موجودہ ریزرویشن پالیسی کے سنگین اثرات ہونگے ۔ انہوںنے مقبوضہ علاقے کی حکومت پر زور دیا کہ وہ غیر منصفانہ ریزرویشن پالیسی کو دوست کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت ایسے اقدامات کر رہی ہے جن کے طویل مدتی منفی نتائج ہو سکتے ہیں، آپ میرٹ کو دیوار سے لگارہے ہیں اور مستحق طلباکو کالجوں میں داخلہ دینے سے انکار کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل داغنے کا اعلان
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے آخر کار مشرقی سمندر (سی آف جاپان) میں
ستمبر
’سیکیورٹی رسک‘ پیدا کرنے پر ایمان مزاری اور ان کے شوہر کا جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 29 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت
اکتوبر
بائیڈن کا خطے کا دورہ مسئلہ فلسطین کے لیے ایک اسٹریٹجک خطرہ ہے:حماس
?️ 13 جولائی 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے اعلان کیا
جولائی
القسام کا زمینی جنگ کے بارے میں اہم بیان
?️ 30 اکتوبر 2023سچ خبریں: عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان نے دشمن کی مبینہ فوجی
اکتوبر
عبرانی زبان کے میڈیا کا دعویٰ ہے کہ حماس کا چینل ٹرمپ کے مشیروں کے اندر ہے
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی اسلامی
مئی
سندھ : ڈہرکی کے قریب دو مسافر ٹرینیں ٹکرا گئیں، 33 افراد جاں بحق
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ کے ضلع گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب اسٹیشن پر
جون
سعودی عرب کی اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی شرط
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:سعودی ذرائع کے مطابق، اگر اسرائیل فلسطینی اتھارٹی کے ساتھ
جولائی
امریکہ حماس سے مذاکرات پر کیوں مجبور ہوا؟
?️ 12 مئی 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ایک سال سات ماہ سے زائد
مئی