?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو بھارتی ریاستی دہشت گردی سے نجات دلانے کیلئے دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم کے خلاف غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون یو اے پی اے کے تحت فردجرم عائد کئے جانے پرسخت تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج کی مسلسل پرتشدد کارروائیوں اور حریت چیئرمین مسرت عالم بٹ سمیت حریت رہنمائوں محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور دیگر کی مسلسل غیر قانونی نظربندیوں کی شدید مذمت کی ۔انہوں نے کہاکہ کشمیری انسانی حقوق کے کارکنوں کو مودی حکومت کی جانب سے مسلسل دھمکیوں اورخوف و دہشت کا نشانہ بنایا جارہاہے ۔بھارتی ظلم وتشدد کے خلاف آواز بلند کرنے پر خرم پرویز، عرفان معراج اورانسانی حقوق کے دیگر کارکن جھوٹے مقدمات میں غیر قانونی طورپرنظربند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کے کارکنوں اور صحافیوں کو اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی سے روکنے کیلئے دھمکیاں دینے کے علاوہ ہراساں کیاجارہاہے ۔ بی جے پی حکومت انسداد دہشت گردی کے قوانین کا بے دریغ استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کے کارکنوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنا رہی ہے۔
انہوں نے بی جے پی حکومت اور این آئی اے اور ایس آئی اے جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کی طرف سے انسانی حقوق کے کارکنوں کی املاک اور جائیدادوں کی ضبطی کو مودی حکومت کی منظم مہم کا حصہ قرار دیا۔ حریت ترجمان نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سنگینی صورتحال کا جائزہ لیں اور کشمیر ی عوام پر ظلم و تشدد کو رکوانے کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔
انہوں نے واضح کیاکہ مودی حکومت اور مقبوضہ علاقے میں اسکی قابض انتظامیہ اپنے ظالمانہ ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپنی حق پر مبنی جدوجہد آزادی جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔حریت ترجمان نے بھارتی فورسز کی طرف سے کشمیری نوجوانوں کو ہراساں کرنے اور انہیں ڈرانے دھمکانے کی شدید مذمت کی اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظربند حریت رہنمائوں اور کارکنوں کی رہا ئی کیلئے بھارت پر دباؤ بڑھائیں ۔


مشہور خبریں۔
دشمن ہمیں غلام بنانا چاہتا ہے:جہاد اسلامی
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی موومنٹ کے سکریٹری جنرل نے کہا کہ
اگست
اقوام متحدہ میں یوکرین جنگ بندی سے متعلق امریکی قرارداد منظور
?️ 25 فروری 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکہ کی جانب سے
فروری
مغرب نے پابندیاں عائد کرکے خوراک کا عالمی بحران شروع کردیا ہے:روس
?️ 24 مئی 2022سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے خوراک کے عالمی بحران اور
مئی
الجزائر اور یواے ای کے تعلقات میں درار کی افواہیں؛حکام کی تردید
?️ 21 جون 2023سچ خبریں:الجزائر کی وزارت خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے سفیر کو
جون
وزیر اعظم، صدرِ مملکت کا دلیپ کمار کے انتقال پر کا اظہارِ افسوس
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) صدرِ مملکت پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے لیجنڈری اداکار
جولائی
نیتن یاہو قیدیوں کو قتل کرنے کا خواہاں: حماس
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں: اسامہ حمدان نے کہا کہ کمال عدوان ہسپتال اور شمالی
دسمبر
ٹک ٹاک پر فلٹرز اور افیکٹس بناکر پیسے کمانا ممکن
?️ 13 اکتوبر 2023سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک نے اپنے ’ایفیکٹ
اکتوبر
یمن کے خلاف برطانوی اور امریکی حملے پر دمشق کا ردعمل
?️ 13 جنوری 2024سچ خبریں:شام نے یمن پر امریکی اور برطانوی حملے کی مذمت کی
جنوری