?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنماؤں نے چوٹہ بازارسرینگر کے شہداء کو ان کے یوم شہادت پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
11جون 1991کو سرینگر کے علاقے چوٹہ بازار میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس(سی آر پی ایف)کے اہلکاروں نے اندھا دھند فائرنگ کر کے خواتین اور بچوں سمیت 30سے زائدبے گناہ شہریوں کو شہید کر دیاتھا۔حریت رہنماؤں سید بشیر اندرابی اور خواجہ فردوس نے سرینگر میں جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ بھارت کی تاریخ میں جلیانوالہ باغ کے قتل عام کا صرف ایک واقعہ ہے جبکہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے دوران بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں اس طرح کے دل دہلا دینے والے20 واقعات رونما ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کی کوئی طاقت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو شکست نہیں دے سکتی۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس پر زور دیا کہ وہ بھارتی فوج کے ہاتھوں جاری کشمیریوں کی نسل کشی کا فوری نوٹس لیں۔چوٹہ بازار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہدا ء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا اور کشمیری عوام اپنی جدوجہد کو اس کے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔
دریں اثنا ء جموں و کشمیر ڈیموکریٹک یوتھ فورم کا ایک وفد تنظیم کے چیئرمین محمد حذیفہ کی قیادت میں مزار شہداء سرینگر گیا اور شہدائے چوٹہ بازار اور طفیل متو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاجنہیں بھارتی فوجیوں نے 1991ء اور2010میں آج ہی کے دن شہید کیاتھا۔ وفد میں عمیر الاسلام، ڈاکٹر ابرار، محمد ارسلان اور جنید احمد شامل تھے۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں وکشمیر شاخ کے رہنما مشتاق احمد بٹ نے بھی اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں شہدائے چوٹہ بازار کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہداء کے مشن کو مکمل کامیابی تک جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارتی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے۔


مشہور خبریں۔
بیلجیئم کے وزیر اعظم کے قتل کی سازش ناکام
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: بلجیم کی وفاقی پراسیکیوشن کے مطابق، ایک دہشت گرد گروپ جس
اکتوبر
مختلف ممالک اور بین الاقوامی میڈیا میں عالمی یوم القدس کے انعقاد کی عکاسی
?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:عالمی یوم القدس کی تقریبات دنیا کے مختلف حصوں میں منعقد
اپریل
قائداعظم کی بصیرت اور عزم ہر نسل کیلئے سبق آموز ہے۔ مریم نواز
?️ 25 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ
دسمبر
حکومت سے رمضان المبارک کا آخری جمعہ یوم القدس کے عنوان سے منانے کا مطالبہ
?️ 23 اپریل 2022(سچ خبریں)پاکستان کے متعدد سیاست دانوں اور تعلیم یافتہ مفکرین نے بیت
اپریل
امریکہ واحد ملک ہے جس کے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں: روس
?️ 1 مئی 2022سچ خبریں: آسٹریا کے شہر ویانا میں بین الاقوامی تنظیموں میں روس
مئی
حماس کی نیتن یاہو کی ملاقاتوں تک رسائی
?️ 11 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 نے آج رات بنیامین نیتن
نومبر
صنعاء میں اسرائیلی حملے ناکام ہوگئے:یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ
?️ 29 اگست 2025 صنعاء میں اسرائیلی حملے ناکام ہوگئے:یمنی اعلیٰ سیاسی کونسل کے سربراہ یمن
اگست
اسرائیل پر ایران کا حملہ کیسا تھا؟امریکی پائلٹوں کی زبانی
?️ 16 نومبر 2024سچ خبریں:سی این این نے امریکی فضائیہ کے پائلٹوں اور پرواز عملے
نومبر