?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے جمعتہ الوداع کے موقع پر بھی کشمیری مسلمانوں کو تاریخی جامع مسجد سرینگر نماز جمعہ اداکرنے کی اجازت نہیں دی اور کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو مسلسل گھر میں نظر بند رکھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قابض انتظامیہ نے شب قدر کے موقع پر بھی کشمیریوں کو جامع مسجد میں عبادت کرنے کی اجازت نہیں دی تھی اور میر واعظ عمر فاروق کو گھر میں نظر بند رکھا تھا۔
ادھرکل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سوشل میڈیا پر قابض انتظامیہ کی طرف سے جامع مسجد سرینگر کو بند کرنے اور انکی گھر میں نظربندی کی سخت مذمت کی ہے۔
انہوں نے قابض انتظامیہ سے سوال کیاکہ کشمیریوں کی مذہبی شناخت کے اہم ترین مرکز کو کیوں باربار نشانہ بنایا جاتاہے اور لوگوں کے مذہبی آزادی کے بنیادی حق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انہیں جامع مسجد میں عبادات اور نمازوں کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جاتی۔
انہوں نے قابض انتظامیہ کی اس پابندی کو انتہائی افسوسناک اورمسلمانوں کے مذہبی امور میں صریحا مداخلت قراردیا۔ انہوںنے کہاکہ قابض انتظامیہ کی طرف سے جامع مسجد کی بندش کے فیصلے سے کشمیری مسلمانوں میں شدید غم و غصہ پایاجاتاہے۔
انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو انکی زمینوں،منفرد شناخت، قدرتی وسائل، آزادی اظہاررائے ، پر امن سیاسی سرگرمیوں اور مذہبی آزادی سے محروم کیاجارہاہے ۔ حریت ترجمان وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں بھارتی فورسز کے اہلکاروں کی طرف سے حریت رہنمائوں اور کارکنوں کے گھروں پر چھاپوں اور تلاشیوں کوبدترین سیاسی انتقام قراردیا۔
انہوں نے سرینگر، بارہمولہ، کپواڑہ، کولگام، شوپیاں، پلوامہ، بانڈی پورہ، اسلام آباد،گاندربل اور بڈگام اضلاع میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران بھارتی فورسز اوربدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کے اہلکاروںکی طرف سے لوگوں کو ہراساں کئے جانے پر سخت تشویش کا اظہار کیا ۔


مشہور خبریں۔
سعودی ولی عہد نے انصاراللہ کے خلاف دیا گیا بیان واپس لیتے ہوئے حوثیوں کو اہم پیش کش کردی
?️ 30 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے انصاراللہ کے
اپریل
موسمیاتی تبدیلی نے پاکستان کو بہت زیادہ متاثر کیا، شہباز شریف
?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل
صہیونی ماہرین نے معمول کے معاہدوں کے خاتمے کے بارے میں خبردار کیا
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:گزشتہ چند مہینوں سے بنجمن نیتن یاہو کی سربراہی میں صیہونی
مارچ
دس سال سے ’مینو پاز‘ کی پیچیدگیوں سے گزر رہی ہوں، صبا فیصل
?️ 7 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل نے اپنی صحت پر کھل
مئی
500 آباد کاروں کا مسجد اقصیٰ پر حملہ
?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:فلسطینی ذرائع نے اعلان کیا کہ منگل کی صبح سے کم
اکتوبر
صیہونی حکومت کی روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین مداخلت
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:دیبکا انفارمیشن بیس نے ایک خبر میں اعلان کیا ہے کہ
جون
شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ، ایک دوسرے سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیئے
?️ 20 مارچ 2021شمالی کوریا (سچ خبریں) شمالی کوریا اور ملائیشیا کے مابین شدید تناؤ
مارچ
آج جمہوریت کیلئے افسوس کا دن ہے، تمام فیصلے اعلیٰ عدلیہ میں چیلنج کریں گے، بیرسٹرگوہر
?️ 31 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی
جولائی