?️
سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سرینگر میں جی 20 ٹورزم ورکنگ گروپ کا اجلاس منعقد کرنے کے فیصلے کے خلاف مقامی تنظیم نے احتجاجی ریلیاں منعقد کیں جس میں جی 20 کے دیگر رکن ممالک سے اپیل کی گئی کہ چین کی طرح اس متنازع اجلاس کا بائیکاٹ کریں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ریلی سدھنوتی کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پالندری میں پاسبان حریت جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقد کی گئی، یہ 26 اپریل سے آزاد جموں و کشمیر کے کئی شہروں اور قصبوں میں اس تنظیم کی جانب سے منعقد کی جانے والی 16ویں ریلی تھی۔
ریلی کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر 22 مئی سے مقبوضہ سرینگر میں جی 20 جلسہ منعقد کرکے عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لیے بھارتی سازشوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
ایک بینر پر درج تھا کہ ’مقبوضہ کشمیر میں بے گناہوں کے قتل کا ذمہ دار بھارت ہے، جی 20 کے رکن ممالک کو چاہیے کہ اگر کشمیر میں سربراہی اجلاس منعقد ہوا تو وہ اس کا بائیکاٹ کریں‘، ایک اور بینر پر لکھا تھا کہ ’بھارت واپس جاؤ، کشمیر سے واپس جاؤ‘۔
مقامی تنظیم کے شرکا نے سیاہ پرچم بھی اٹھا رکھے تھے، انہوں نے پریڈ کرتے ہوئے آزادی کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے لگائے۔
سربراہ پاسبان حریت جموں و کشمیر عزیر احمد غزالی نے کہا کہ جی 20 اجلاس کی میزبانی ایک قابض ملک عالمی سطح پر تسلیم شدہ متنازع علاقے میں کر رہا ہے، یہ ان تمام ممالک کے لیے ناقابل قبول ہونا چاہیے جو اقوام متحدہ کے تقدس اور اس کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں پر یقین رکھتے ہیں۔
انہوں نے چین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دیگر ممالک سے بھی اجلاس کے حوالے سے ایسا ہی مؤقف اختیار کرنے کا مطالبہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ چینی حکومت کا بیان حقیقی پوزیشن کا درست عکاس ہے جس نے ہمارے دلوں کو چھو لیا ہے، ہم اپنے عظیم پڑوسی اور دوست ملک کے شکر گزار ہیں۔
انہوں نے اعلان کیا کہ متنازع علاقے میں بھارتی سازش اور فوجی جبر کے خلاف پیر کو مظفر آباد کے برہان وانی چوک میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی جائے گی۔
دریں اثنا چین کی جانب سے جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کے اعلان اور ترکیہ اور سعودی عرب کی جانب سے رجسٹریشن نہ کرانے کے فیصلے کو ایک اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے علاقائی صدر چوہدری محمد یٰسین نے امید ظاہر کی کہ یورپی یونین سمیت دیگر رکن ممالک بھی اس کی پیروی کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے نہ صرف پاکستان کے ساتھ اپنی مثالی دوستی کو زندہ رکھا ہے بلکہ اس نے جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت کا بھی واضح اعلان کیا ہے، اسی طرح ترکیہ اور سعودی عرب نے بھی متنازع جی 20 اجلاس میں شرکت سے انکار کر کے خود کو امت کے رہنما کے طور پر منوایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ تمام اقوام جو مظلوم لوگوں کے بنیادی حقوق پر یقین رکھتی ہیں، انہیں بھارت کی چالوں کا شکار نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جی 20 اجلاس میں ان کی شرکت نہ صرف بھارت کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظر انداز کرنے کی ترغیب دے گی بلکہ انہیں خطے میں امن کی تباہی کے لیے بھی برابر کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سینئر ربی نے صیہونیوں سے مخاطب ہوکر کہا: اب ہتھیار اٹھا لو
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی صیہونی حکومت کی پے درپے جارحیت کے جواب میں
مئی
رواں سال عراقی سرزمین پر ترک فوج کی جارحیت
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: عراقی کوآرڈینیشن فریم ورک اتحاد کے ایک رہنما نے اس
اپریل
لانگ مارچ کے حوالے سے سپریم کورٹ میں سماعت مقرر
?️ 24 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)سپریم کورٹ نے لانگ مارچ روکنے کیلئے راستوں کی بندش اور چھاپوں کیخلاف
مئی
مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی، پاکستان کسی بھی ممکنہ اثر سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے، محمد اورنگزیب
?️ 17 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے
جون
ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈیجیٹل لین دین پر 5 فیصد جی ایس ٹی نافذ کرنے کی سفارش
?️ 15 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے حکومت
جولائی
27 ویں ترمیم کی اضافی شقیں سینیٹ سے منظور، عدلیہ مارشل لا کی توثیق نہیں کرسکے گی، وزیر قانون
?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت
نومبر
واشنگٹن کا سعودی عرب کو 500 ملین ڈالر مالیت کے ہتھیار فروخت کرنے پر اتفاق
?️ 17 ستمبر 2021سچ خبریں:پینٹاگون کے ذیلی ادارے امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے اعلان
ستمبر
ہم روس کی سرحدوں کی حفاظت کی ضمانت دیتے ہیں: پیوٹن
?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے آج اتوار کو دنیا
جولائی