?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے سانحہ بجبہاڑہ کے شہداء کو ان کی شہادت کی برسی پرشاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول تک جدوجہد آزادی جاری رکھنے کے کشمیریوں کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے 22اکتوبر 1993کو ضلع اسلام آباد کے علاقے بجبہاڑہ میں اندھا دھندفائرنگ کرکے 50سے زائد بے گناہ کشمیریوں کو اس وقت شہید کردیا تھاجب وہ سرینگر میں درگاہ حضرت بل کے بھارتی فوج کے محاصرے کے خلاف پرامن احتجاج کررہے تھے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری اپنے بیان میں کہاہے کہ سانحہ بجبہاڑہ اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کے دیگر سانحات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات پر زوردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ علاقے میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور مصائب کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک مجرموں کا احتساب نہیں کیا جاتا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیا جاتا۔
عبدالرشیدمنہاس نے کشمیریوں پر زور دیا کہ وہ متحد ہو کر اپنے پیدائشی حق خودارادیت کے حصول کیلئے جدوجہد جاری رکھیں۔ انہوں نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بی جے پی کی زیر قیادت مودی حکومت کی جابرانہ پالیسیوں کی بھی شدید مذمت کی۔1947میں جموں و کشمیر پر بھارت حملے کو نوآبادیاتی تاریخ کا ایک سیاہ باب قراردیتے ہوئے انہوں نے کشمیریوں سے 27اکتوبر کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کی اپیل کی ۔عبدالرشیدمنہاس نے اقوام متحدہ پر زوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کانوٹس لے اورمسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کے لیے اقدامات کرے۔


مشہور خبریں۔
یمن علیحدگی کی مشکوک سازشوں کا شکار
?️ 21 مئی 2023سچ خبریں:یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے یمن
مئی
ترکی کے صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کے محرکات کیا ہیں؟
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں:ترکی اور صیہونی حکومت کے درمیان مسلسل بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات
نومبر
صہیونی حکومت کے ہاتھوں ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں مشرقی قدس کا شہری گرفتار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں:صہیونی سیکیورٹی ادارے شاباک اور پولیس نے مشرقی قدس کے رہائشی
جون
ٹرمپ نے لوگوں کو کانگریس پر حملے کے لیے اکسایا تھا؛ امریکی پولیس افسران کا عدالت میں مقدمہ
?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:تین امریکی پولیس افسران نے سابق امریکی صدر کے ان کے
جنوری
بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچایا، 26 شہری شہید ہوئے، ترجمان پاک فوج
?️ 7 مئی 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی
مئی
کشمیری بھارت کی ہندوتوا پالیسیوں سے ہوشیار رہیں
?️ 19 دسمبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
دسمبر
این ٹی ڈی سی کا چینی فرم کو ڈیفالٹ نوٹس
?️ 18 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل گرڈ آپریٹر نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این
مارچ
صہیونیوں کی پہلی بار افریقی شیر مشق میں شرکت
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے پہلی بار مراکش میں ہونے والی "افریقی شیر”
جون