?️
نئی دلی: (سچ خبریں) دلی ہائیکورٹ نے بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے کی طرف سے تہاڑ جیل میں قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سزائے موت دینے کی درخواست ,سماعت کے لیے آئندہ سال14فروری کی تاریخ مقرر کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ہائی کورٹ نے منگل کو سپرنٹنڈنٹ جیل کویاسین ملک کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی ۔رواں سال اگست میں ہائی کورٹ نے محمد یاسین ملک کوپروڈکشن وارنٹ کے مطابق تہاڑ جیل سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔اس سے قبل 29مئی کو ہائی کورٹ نے یاسین ملک کی عدالت میں پیشی کے حکمنامے میں ترمیم کرتے ہوئے انہیں ذاتی طورپر پیش کرنے کی بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔
یاسین ملک کو گزشتہ سال19مئی کو ایک نام نہاد فنڈنگ اور آزادی پسند سرگرمیوں کے مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ این آئی اے کی عدالت کے جج پراوین سنگھ نے یاسین ملک کو عمر قید اور10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ محمد یاسین ملک نے10مئی کو بھارتی عدلیہ کے تعصب کا ادراک کرتے ہوئے این آئی اے عدالت میں اپنے خلاف الزامات کا دفاع کرنے سے انکار کر دیاتھا۔ این آئی اے نے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کے عدالتی کے حکم کو چیلنج کرتے ہوئے سزا بڑھانے کی درخواست کی تھی۔
خیال رہے کہ بھارت کی مودی حکومت آئندہ سال عام انتخابات میں کامیابی کیلئے محمد یاسین ملک کے خلاف کئی دہائیوں قبل دائر کیے گئے جھوٹے مقدمے میں انہیں سزائے موت دلوانا چاہتی ہے۔


مشہور خبریں۔
نظربند حریت چیئرمین اوردیگرکا کشمیری عوام کو عیدالاضحی کی مبارکباد
?️ 16 جون 2024نئی دہلی: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر نظر بند کل جماعتی
جون
2000 سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 46 فلسطینی صحافیوں کی شہادت
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:فلسطینی صحافیوں کی یونین نے دوسرے انتفاضہ کے بعد سے 46
مئی
برطانوی مسلمانوں کے لیے حج کی رجسٹریشن مشکل
?️ 28 جون 2022سچ خبریں:سعودیوں کی جانب سے بروقت ٹکٹ جاری نہ کرنے کی وجہ
جون
عمران خان نے ابھی آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا، بیرسٹر علی ظفر
?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے رہنما بیرسٹر علی ظفر
فروری
ٹرمپ کا ذاتی محافظ امریکی سیکرٹ سروس کا رئیس مقرر
?️ 19 جنوری 2025سچ خبریں: امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو کل افتتاحی تقریب
جنوری
لاپیڈ ایران کے بارے میں بات کرنے جرمنی روانہ
?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر اعظم یائر لاپیڈ آج اتوار 11
ستمبر
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان شدید جھڑپیں / 320 فلسطینی زخمی
?️ 24 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطین کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ مغربی کنارے
جولائی
نیتن یاہو کے جنگ طلبانہ بیانات
?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر