خوشی کا عالمی دن کشمیریوں کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتاکیونکہ خوشی ان سے کوسوں دور ہے

?️

سرینگر: (سچ خبریں) آج جب دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ،مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے لئے یہ ایک عجیب سا معاملہ ہے، جنہوں نے23سال قبل آج ہی کے دن ضلع اسلام آباد کے علاقے چھٹی سنگھ پورہ میںبھارتی فوج اور اس کی ایجنسیوں کے ہاتھوں سکھ بھائیوں کا وحشیانہ قتل عام دیکھاتھا۔

20مارچ 2000کو اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے دورہ بھارت کے موقع پر چھٹی سنگھ پورہ میں بھارتی فوجیوں نے سکھ برادری کے35 افراد کا قتل عام کیا تھا۔ اس قتل عام کا زیادہ اذیت ناک پہلو یہ ہے کہ مجرموں کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی اور انصاف میں تاخیر سے سکھ برادری میں غم وغصہ بڑھ رہا ہے۔

چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کا مقصد جیسا کہ آنے والے سالوں میں ثابت ہوا، کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو بدنام کرنا اور حق خود ارادیت کے لئے کشمیریوں کی جدوجہد کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا تھا۔مقبوضہ جموں وکشمیرکے لوگوںنے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بہت سے وحشیانہ قتل عام دیکھے جن کا مقصد آزادی پسندوں پر الزام لگاکر اندرون اور بیرون ملک تحریک آزادی کشمیر کو بدنام کرنا تھا۔یہاں یہ بتانا ضروری ہے کہ بھارتی فوجیوں نے چھٹی سنگھ پورہ قتل عام کی منصوبہ بندی کی تھی اور بعد ازاں 25مارچ کو ضلع کے علاقے پتھریبل میں 5بے گناہ افراد کو قتل کرکے ان کی لاشوں کو نذرآتش کردیاگیا اور یہ دعوی کیا گیا کہ مقتولین سکھوں کے قتل عام میں ملوث ہیں۔

تاہم تحقیقات سے ثابت ہوچکاہے کہ قتل ہونے والے پانچوں افراد مقامی شہری تھے جنہیں بھارتی فوج نے مختلف علاقوں سے گرفتارکرکے ایک جعلی مقابلے میں شہید کردیاتھا۔آج دنیا بھر میں خوشی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے جبکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے خوشی کوسوں دورہے اور وہ آج بھی تقریبا 10لاکھ بھارتی فوجیوں کے محاصرے میںشدید مشکلات اورناانصافی کا شکارہیں۔

مشہور خبریں۔

میرے مخالفین مجھے 2024 کا الیکشن جیتنے سے روکنا چاہتے ہیں:ٹرمپ

?️ 6 اپریل 2023سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے کیس کی سماعت اور نیویارک

کراچی بارش رکے کئی گھنٹے گزر گئے، سڑکیں تاحال زیرِ آب

?️ 4 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں)کراچی میں گزشتہ رات کی بارش نے شہری انتظامیہ

اسرائیلی فوج غزہ جنگ کے منصوبے بدلنے پر مجبور

?️ 27 دسمبر 2023سچ خبریں:اسرائیل کے ٹی وی چینل 12 نے منگل کو اعلان کیا

شب برات کے موقع پر جامع مسجد سرینگر میں کشمیریوں کو عبادات سے روکنے کی مذمت

?️ 14 فروری 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

صیہونی شہری کیا چاہتے ہیں؟ ایک سروے

?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: حالیہ سروے میں صہیونی عوام کی رائے سامنے آئی ہے

لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی

?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف

یوکرین کی فتح کی یورپی امیدیں محض وہم: امریکی نائب صدر

?️ 23 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی نائب صدر جے ڈی ونس نے کہا ہے کہ یورپ

 ایرانی وزیر خارجہ عمان کے لیے روانہ

?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ نے وزیر خارجہ کے عمان کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے