?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کو عدالتی دہشت گردی کا نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اقوام متحدہ، انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی عدالت انصاف پر زور دیا کہ وہ کشمیری سیاسی نظر بندوں کو مسلسل عدالتی دہشت گردی کا نشانہ بنائے کے مذموم عمل کا نوٹس لیں۔
انہوں نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی، ناہیدہ نسرین، فہمیدہ صوفی، نعیم احمد خان، ایاز اکبر، پیر سیف اللہ، معراج الدین کلوال، شاہد الاسلام ، فاروق احمد ڈار، مشتاق الاسلام، بلال صدیقی، مولوی بشیر عرفانی، امیر حمزہ، ڈاکٹر حمید فیاض، عبدالاحمد پرہ، نور محمد فیاض، حیات احمد بٹ، شوکت حکیم، ظفر اکبر بٹ، محمد یوسف فلاحی، ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، ڈاکٹر محمد شفیع شریعتی، غلام قادر بٹ، رفیق احمد گنائی، ظہور احمد بٹ، شکیل احمد یتو، عمر عادل ڈار، سلیم ننہ جی، محمد یاسین بٹ، فیاض حسین جعفری، عادل سراج زرگر، داؤد زرگر، سید شاہد یوسف شاہ، سید شکیل یوسف شاہم اعزاز احمد شیخ، ایڈووکیٹ میاں عبدالقیوم، ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا، ایڈووکیٹ محمد اشرف بٹ ، ایڈووکیٹ مظفر قیوم، شبروز بانو، آفرینہ گانی، نگینہ منظور، منیرہ بیگم، صفیقہ بیگم، عشرت رسول، انسانی حقوق کے محافظ خرم پرویز، صحافی، عرفان مجید، ماجد حیدری اور دیگر ہزاروں کشمیری مقبوضہ جموںوکشمیر اور دور دراز کی بھارتی جیلوں میں بند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مودی کی ہندو توا حکومت مختلف اوچھے ہتھکنڈوں کے ذریعے انکی نظر بندی کو طول دے رہی ہے، نظر بندوں کو طبی سمیت تمام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے ، مقامی اور بین الاقوامی قوانین کے تحت سیاسی قیدیوں کو جو حقوق حاصل ہیں، کشمیری نظروں کو ان تمام سے محروم رکھا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ جھوٹے الزامات کے تحت گرفتار کشمیریوں کو انکے جرائم کے دستاویزی ثبوت فراہم نہیں کیے جارہے اور وہ برسہا برس سے بغیر کسی عدالتی کارروائی کے سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ترجما ن نے کہا کہ بھارتی حکومت کشمیریوںکو ڈرانے دھمکانے اور انہیں خوف و دہشت کا شکار کرنے کیلئے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی (ایس آئی اے) جیسی بدنام زمانہ ایجنسیوں کا بے دریغ استعمال کر رہی ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانیت کے خلاف جاری بھارتی جرائم کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے ۔


مشہور خبریں۔
فواد چوہدری نےشہبازشریف کا مقدمہ ٹی وی چینلز پرلائیو دکھانے کا مطالبہ کردیا
?️ 24 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے اپوزیشن
جنوری
پی ٹی آئی کے سابق صوبائی صدر ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
?️ 25 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان تحریک انصاف
جولائی
اٹلی کی ریاض کو اسلحے کی فروخت پر پابندی منسوخ
?️ 1 جون 2023سچ خبریں:اطالوی حکومت نے اپنی کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان
جون
"سنہری گنبد” ٹرمپ کا ایک ۱.۲ ٹریلیون ڈالر کا منصوبہ جو ممکنہ طور پر ناکارہ ہو گیا
?️ 13 مئی 2026 سچ خبریں: امریکی کانگریس کے بجٹ دفتر نے ایک نئے تخمینے میں
مئی
شہید نصراللہ؛ اسلام کا مساوی کردار
?️ 20 فروری 2025سچ خبریں: شہید سید حسن نصر اللہ اور شہید سید ہاشم صفی
فروری
نیتن یاہو کے خلاف فوجی بغاوت کے آثار
?️ 25 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے سکیورٹی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایک تجزیہ
جولائی
ٹوئٹر سے بوٹ اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کا آغاز
?️ 7 اپریل 2024سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر نے پلیٹ فارم سے بوٹ
اپریل
شام کی 12 سال بعد عرب لیگ میں واپسی
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے وزرائے خارجہ نے 12 سال کی معطلی کے
مئی