🗓️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ کشمیر کو پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک دیر پا اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل انتہائی ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے تنازعہ کشمیر کے تاریخی حقائق کو چھپانے اور کشمیرکے بارے میں ایک جھوٹے اور بے بنیاد بیانیے کو فروغ دینے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر کے بارے میں بھارت کی مسلسل ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل کے باعث خطے میں کشیدگی کا باعث ہے۔
ترجمان نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں بار بار نظربندی اور حریت قیادت اور بڑی تعداد میں نوجوانوں کی برسہا برس سے قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کشمیریوں کی منصفانہ جدوجہد کو فوجی طاقت کے بل پر دبانے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایک متنازعہ علاقہ ہے ، اقوام متحدہ نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے بارے متعد د قراردادیں پاس کر رکھی ہیں اورانہیں یہ حق دیے بغیر خطے میں پائیدار امن وترقی کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
مشہور خبریں۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کا احوال
🗓️ 7 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)پی اے سی نے نیب افسران، ان کے بچوں اور
جون
سعودی عرب کے کنگ خالد ائر پورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ
🗓️ 25 اپریل 2021سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی عرب کے شاہ خالد
غزہ میں فتح کے لیے زیادہ قتل عام کی تیاری ضروری ہے: اسرائیلی جنرل
🗓️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: جیکوب عمیدور، سابق چیئرمین اسرائیلی سیکورٹی کونسل اور موجودہ یروشلم اسٹریٹیجک
اپریل
عمران خان نے پھر کی امریکہ کی مخالفت
🗓️ 5 جنوری 2024سچ خبریں:پاکستان جسٹس موومنٹ سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان نے مالی،
جنوری
2024 کی عرب دنیا کی منتخب شخصیت
🗓️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے عوام نے حماس کے سیاسی رہنما، شہید یحییٰ
جنوری
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر کا دورہ کیا
🗓️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ
اگست
دہشت گردی میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کی تصدیق
🗓️ 4 مارچ 2024شمالی وزیرستان : (سچ خبریں) ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں
مارچ
کورونا: صورتحال خطرناک، مزید 148 افراد انتقال کر گئے
🗓️ 21 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک بھر میں کورونا کی صورتحال خطرناک ہے اور کورونا
اپریل