?️
سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے حریت پسند تنظیم تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے قابض حکام کی بوکھلاہٹ قراردیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما محمد یوسف نقاش نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ اس اقدام کا مقصد تحریک آزادی کشمیر کو کمزورکرنا اور کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانا ہے لیکن بھارت اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ بھارت ظالمانہ ہتھکنڈوں سے تحریک آزادی کشمیرکو دبا نہیں سکتا اورکشمیری عوام حصول مقصد تک ہرصورت میں اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں مشتاق احمد بٹ ،قاضی عمران ، عبدالمجید میر، پاسبان حریت جموں وکشمیراوردیگر نے اپنے الگ الگ بیانات میں تحریک حریت پر پابندی عائد کرنے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوںنے کہا کہ اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق ہر انسان کا پیدائشی حق ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرے اور جموں و کشمیر میں موجود تنظیمیں اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق اپنی قوم کے حق خودارادیت کے لیے پرامن جدوجہد کر رہی ہیں۔واضح رہے کہ بھارتی حکومت پہلے ہی جماعت اسلامی مقبوضہ جموں وکشمیر،پیپلز ڈیمو کریٹک فریڈم پارٹی ،مسلم لیگ،جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ اوردختران ملت پر پابندی عائد کر چکی ہے ۔گزشتہ روز بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں تحریک حریت جموں وکشمیر پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب 4 اکتوبر احتجاج کیس میں اشتہاری قرار
?️ 26 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب چار اکتوبر
نومبر
ایران کے صدر کے دورہ عراق کے فواید
?️ 16 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے تین روزہ دورے میں ہمارے ملک کے صدر
ستمبر
یوکرین کے بحران پر ردعمل کی وجہ
?️ 9 اگست 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ کے سابق مشیر جیمز کارڈن نے نیوز ایجنسی TASS
اگست
ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف غیر معمولی اقدام
?️ 5 ستمبر 2025 ترکی میں اردوغان کے سب سے بڑے مخالف جماعت کے خلاف
ستمبر
کیا اسد خاندان جلاوطن حکومت بنائے گا؟
?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین
فروری
بائیڈن ڈیموکریٹس کی بغاوت کا شکار تھے: ٹرمپ
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: 2024 کے امریکی انتخابات میں ریپبلکن امیدوار کا خیال ہے کہ
جولائی
کورونا پابندیوں میں نرمی کے حوالے سے سندھ حکومت کا حکم نامہ جاری
?️ 7 جون 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد
جون
کراچی سمیت دیگر صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 3 روپے 28 پیسے مہنگی
?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے
اکتوبر