?️
سچ خبریں: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مختلف سیاسی جماعتوں نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے اگر دیگر مذاہب کو تقریبات کی اجازت ہے تو محرم کے جلوسوں کی اجازت کیوں نہیں ہے؟
وادی کشمیر میں 1990کی دہائی سے محرم کے جلوسوں کی اجازت نہیں ہے اس سلسلہ میں نیشنل کانفرنس کے ترجمان نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں محرم کے جلوسوں پر پابندی پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاکہ جب دیگر مذہبی جلوسوں کی اجازت ہے تو محرم کے جلوسوں کی بھی اجازت دی جانی چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیریوں کی قتل گاہ
انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر امرناتھ یاترا اور جنم اشٹمی کے جلوسوں کی اجازت دی جاسکتی ہے اوران کو سہولت فراہم کی جا سکتی ہے تو محرم کے جلوسوں کی اجازت کیوں نہیں دی جاسکتی؟
یاد رہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں آٹھویں اور دسویں محرم کو روایتی جلوس سرینگر کے علاقے آبی گزرسے ہوتے ہوئے شہر کے اندرونی علاقوں سے گزرتا تھا، تاہم 1990کی دہائی میں وادی میں ان جلوسوں پر پابندی لگا ئی گئی ۔
پیپلز ڈیموکریٹک فرنٹ کے چیئرمین حکیم محمد یاسین نے ایک بیان میں حکام پر زور دیا کہ وہ محرم کے روایتی جلوسوں کی اجازت دیں،کانگریس لیڈر طارق حمید قرہ نے محرم کے دوران لوگوں کے لیے مناسب سہولیات کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے یہ مطالبہ شیعہ برادری کے سرکردہ ارکان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،انہوں نے محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے حکام کی غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان پر زور دیا کہ وہ جنگی بنیادوں پر جامع منصوبہ بندی کریں تاکہ محرم کے بابرکت مہینے میں عوام کو ہر سہولت کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ ریاض کو پیٹریاٹ میزائل فروخت کرنے پر راضی
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں: امریکی دفاعی تعاون تنظیم نے منگل کو اعلان کیا
اگست
چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات ہوسکتے ہیں، نگران وزیراعظم
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ عام
ستمبر
امریکی حکام کا غزہ میں بائیڈن حکومت کے خلاف احتجاج
?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:امریکہ کے ہزاروں سے زائد اہلکاروں نے بائیڈن انتظامیہ سے مطالبہ
نومبر
لبنان پر صیہونی حملوں کی براہ راست امریکی نگرانی
?️ 25 اکتوبر 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے
اکتوبر
خالد بن سلمان کا سعودی سیاست سے غایب ہونے کا راز
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:سعودی سوشل صارفین نےسعودی عرب کے نائب وزیر دفاع اور اس
اگست
دہشت گردوں کو شام سے یوکرائن بھیجنے کا مقصد
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:لبنان کے سیاسی تجزیہ کار نے اپنے ایک بیان میں کہا
مارچ
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
?️ 14 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت کی جانب سے عالمی منڈی میں پیٹرول
جون
لبنان ایک گڑھا ہے جو ہمارے فوجیوں کو نگل رہا ہے:صیہونی میڈیا
?️ 17 نومبر 2024سچ خبریں:لبنان اور غزہ میں جاری جنگ پر صیہونی میڈیا نے گہری
نومبر