تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️

سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ پالیسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیرکے حل نہ ہونے سے جنوبی ایشیاکے خطے میں ایٹمی جنگ چھڑجانے کے امکانات موجود ہیں۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں دنیا بالخصوص اقوام متحدہ کو خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بگڑتی ہوئی صورتحال کو نظر انداز کرنا اتنا ہی مہلک اور تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے جتنا کہ مسئلہ فلسطین کا حل نہ ہو نا مشرق وسطیٰ کے لئے تباہ کن ثابت ہو رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خطے میں انتشار کے خاتمے کے لیے تنازعہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

حریت کانفرنس نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ کارروائیوں اور فوجی طاقت کے استعمال کے باوجود کشمیریوںکے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شہید کیا جاتا ہے اور پوری کشمیری قیادت نظربندہے، علمائے کرام سمیت سینکڑوں کشمیریوں کو کالے قوانین کے تحت جیلوں اور حراستی مراکز میں نظر بند کیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ظالمانہ کارروائیاں اور فوجی طاقت کا استعمال کر رہا ہے لیکن کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ان مظالم کا بہادری سے مقابلہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں مسلمانوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے مذموم منصوبے کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے۔

 دوسری طرف بھارت میں کانگریس پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے فلسطین میں جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرارداد پرووٹنگ میں بھارت کی غیر حاضری پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اقدار کا تحفظ ہمارا اصول رہا ہے اور فلسطین میں جنگ بندی کے معاملے پر خاموش رہ کر ہماری حکومت نے بہت غلط کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

صہیونی وزیر کو ویزا جاری کرنے میں امریکہ کی ہچکچاہٹ

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:Axios نیوز ویب سائٹ نے امریکی اور اسرائیلی ذرائع کا حوالہ

پاک فوج نے جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کیلئے ’زیڈ ٹین ایم ای‘ اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کرلیے

?️ 2 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو

نیب ترامیم کالعدم، 6 سابق وزرائے اعظم کے خلاف کرپشن کیسز دوبارہ کھلنے کا امکان

?️ 16 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نیب قوانین میں متنازع ترامیم کو کالعدم قرار

میسنجر اور انسٹاگرام میں متعدد نئے فیچرز متعارف

?️ 11 مئی 2021نیویارک(سچ خبریں) ویب سائٹ فیس بک کے مطابق  ایپس میسنجر اور انسٹاگرام

مودی نے عمران کو خط کے ذریعے کیا پیغام دیا

?️ 24 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم پاکستان کے

امریکی صدارتی امیداوار کا نیٹو کو مضبوط کرنے کا عجیب وعدہ

?️ 20 فروری 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات کی ریپبلکن امیدوار نے ایک عجیب تبصرہ

مغربی کنارے میں ایک نیا مزاحمتی گروپ منظر عام پر

?️ 6 مئی 2023سچ خبریں:خبروں سے ظاہر ہوتا ہے کہ مغربی کنارے میں ایک نئے

کشمیریوں کو نماز جمعہ سے روکنا مسلمانوں کے تئیں مودی حکومت کے گہرے تعصب کی عکاسی کرتا ہے، حریت کانفرنس

?️ 6 اپریل 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے