?️
سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ کی طرف سے حریت رہنماﺅں ، کارکنوں سمیت آزادی پسند کشمیریوں کی املاک کی ضبطی اور جبر و استبداد کے دیگر ہتھکنڈوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ انتظامیہ نے ہائیکورٹ بار ایسوسی کے غیر قانونی طور پر نظر بند سابق صدر میاں عبدالقیوم کا گھر اور دوکنال سے زائد اراضی بھی سرینگر میں ضبط کر لی ہے۔
انہوںنے کہا کہ اس طرح کی کارروائیوں کا مقصد آزادی پسند کشمیریوں کو خوف ودہشت کا شکار کر کے انکی آواز کو دبانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تک سید علی گیلانی شہید، شبیر احمد شاہ، آسیہ اندرابی اور محمد فاروق رحمانی سمیت بڑی تعداد میں حریت رہنماﺅں ، کارکنوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کی جائیدادوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ سرینگر میں حریت کانفرنس کے ہیڈ کوارٹر اور تحریک حریت کے ہیڈ آفس کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ مودی حکومت نے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی اور سٹیٹ انویسٹی گیشن ایجنسی جیسے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کو کشمیریوںکو کالے قانون ”یو اے پی اے “ کے تحت ظالمانہ کارروائیوں کا نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔ انہوںنے کہا کہ کشمیریوں کی جائیدادوں کی ضبطی کا مقصد انہیں معاشی طور پر کمزور کرنا اور ضبط شدہ جائیدادیں غیر کشمیری بھارتی ہندوﺅں کو دیکر خطے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنا ہے۔
ترجمان نے حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، محمد یاسین ملک، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، مولوی بشیر احمد، بلال صدیقی، مشتاق الاسلام اور دیگر حریت رہنماﺅں کی مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی بھی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔انہوںنے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں، گھروں پر چھاپوں اور بے گناہ لوگوں کی گرفتاری پر بھی ایک مرتبہ پھر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ کشمیر حل نہ ہونے کی وجہ سے کشمیری شدید مشکلات کا شکار ہیں اور پورا خطہ مسلسل ایک غیر یقینی صورتحال سے دوچار ہے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت نے جموںوکشمیر پر اپنے غیر قانونی تسلط کو برقرار رکھنے کیلئے علاقے میں دس لاکھ سے زائد فورسز اہلکار تعینات کر رکھے ہیں اور علاقہ اس وقت دنیا کا سب سے بڑا فوجی تعیناتی والا خطہ بن چکا ہے۔
حریت کانفرنس کے ترجمان نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا نوٹس لے اور تنازعہ کشمیر کو اپنی پاس کردہ قراردادوں کے مطابق حل کرانے کیلئے کردار ادا کرے۔


مشہور خبریں۔
اگر عدلیہ نے 90 روز میں انتخابات کرانے کا کہا تو ہم کروائیں گے، نگران وزیراعظم
?️ 4 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ
ستمبر
پاکستان کا ایک اور طیارہ امدادی سامان لے کر افغانستان پہنچ گیا
?️ 11 ستمبر 2021کابل/اسلام آباد (سچ خبریں) افغان عوام کی امداد کے پیش نظر پاکستان
ستمبر
فلسطینی مزاحمت نے "عظیم تر اسرائیل” کے مذموم خواب کو کیسے چکنا چور کیا؟
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ میں ایک حقیقت جو خاص طور پر
اکتوبر
پاک بنگلادیش تعلقات مشترکہ تاریخ اور وابستگیوں پر مبنی ہیں۔ شہباز شریف
?️ 11 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاک بنگلادیش
ستمبر
ایران نے دنیا کے ممالک کو کیا سبق دیا ؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت اور استکباری نظاموں کے خلاف ملک کے موقف کے
اگست
افغانستان کے بارے میں روس نے اقوام متحدہ سے کیا مطالبہ کیا
?️ 20 جون 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 53 ویں اجلاس میں
جون
اقوام متحدہ میں فلسطین پر بات کرتے ہوئے مائیکروفون کے متنازعہ بند ہونے کا واقعہ
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ہال میں گزشتہ کچھ دنوں کے
ستمبر
امریکی اسٹاک مارکیٹ ایک بار پھر سرخ دایرے میں
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس کی ایک رپورٹ کے مطابق، دوسرے ممالک
اپریل