?️
سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا۔
میڈیا کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں امید ظاہر کی ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل عالمی برادری کے ساتھ مل کر نہتے کشمیریوں پرقابض بھارتی فوج کے ظلم و تشدد، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور غیر قانونی نظربندیوں کا سلسلہ بند کرانے کیلئے بھارت پر دبائو بڑھائیں۔
انہوں نے کولگام اور بانڈی پورہ کے اضلاع میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے تلاشی اور محاصرے کی کاررروائیوں کے دوران 7کشمیری نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرکے عوام کو ان کی منصفانہ جدوجہد جاری رکھنے سے روک نہیں سکتی ۔ حریت ترجمان نے جدوجہد آزادی کشمیر کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھنے کے کشمیریوںکے عزم کا اعادہ کیا۔
انہوں نے کہاکہ تنازعہ کشمیر پربھارت کے ہٹ دھرمی پر مبنی رویہ کی وجہ سے جنوبی ایشیاء کا خطہ ایٹمی تصادم کے دہانے پر پہنچ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت نے اپنی قابض فورسز کومقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں کے قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا لائسنس دے رکھا ہے۔تاہم انہوں نے کہاکہ بھارت کے تمام تر مظالم کے باوجود کشمیری عوام بھارتی تسلط سے آزادی کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہیں۔حریت ترجمان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ جموں و کشمیر سے اپنی فوج کے انخلا، تمام کشمیری سیاسی نظربندوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی، تمام کالے قوانین کی منسوخی،کشمیری عوام کے تمام شہری اور سیاسی حقوق کی بحالی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات شروع کرے۔
ادھر حریت رہنمائوں سلیم زرگر، عبدالصمد انقلابی، ڈاکٹر عرفان خان، عبدالرشید بٹ اور امتیاز ریشی نے اپنے الگ الگ بیانات میں کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے اور انہیں بدترین ظلم وتشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے ۔انہوں نے بھارت پرزوردیا کہ وہ کشمیری عوام کے جمہوری اور انسانی حقوق کی پامالی کا سلسلہ بند کرے اور دیرینہ تنازعہ کشمیر کا سیاسی حل تلاش کرنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔
ادھر پاسبان حریت جموں وکشمیر کے چیئرمین عزیر احمد غزالی نے مظفرآباد میں جاری ایک بیان میں کہاہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر پراپنے فوجی قبضے کو طول دینے کیلئے ریلوے ٹنلز اور سڑکوں کا جال بچھا رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں سے انکا وطن ، ریاست اور زمینیں چھین رہی ہیں اور سرکاری ملازمین کو انکی ملازمتوں سے محروم کیاجارہا ہے ۔عزیر عزالی نے کہاکہ کشمیری عوام بھارتی تسلط سے اپنی آزادی اور قومی وقار کیلئے مزاحمتی تحریک جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے مودی حکومت کے ظالمانہ ہتھکنڈوں پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھارتی ظلم وجبر کو مسترد کرتے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
لندن کے انتخابات میں برطانوی وزیراعظم کی پارٹی کو بھاری شکست
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں: حکومت کے حالیہ سکینڈلز کے سائے میں منعقد ہونے والے
مئی
کیا اسرائیل غزہ میں زمینی کارروائی کرے گا ؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں:بدھ کو ایک نیوز کانفرنس میں آسٹن نے کہا کہ اسرائیل
اکتوبر
شمالی وزیرستان میں جھڑپ کے دوران سیکورٹی اہلکار شہید
?️ 18 جون 2022میرانشاہ(سچ خبریں)شمالی وزیرستان کے ضلع میرانشاہ کے علاقے میں دہشت گردوں اور
جون
وائٹ ہاؤس کے سینئر اہلکار: ہم ایران میں حکومت کی تبدیلی کے خواہاں نہیں ہیں
?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے انسداد دہشت گردی یونٹ کے اعلیٰ ڈائریکٹر
جولائی
شہباز شریف کا خیبر پختوانخوا کے لیے 10 ارب روپے کی گرانٹ کا اعلان
?️ 31 اگست 2022خیبر پختوانخوا : (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبر پختوانخوا کے
اگست
یحیی السنوار نیتن یاہو کے ساتھ کیا کر رہے ہیں؟ سی این این کی رپورٹ
?️ 4 ستمبر 2024سچ خبریں: ایک امریکی ٹیلیویژن چینل نے اپنی رپورٹ میں حماس کی
ستمبر
برطانوی صحت کے شعبے میں ہڑتالوں کا ایک نیا دور
?️ 24 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ہیلتھ کیئر ورکرز یونین نے ملازمین کے مطالبات پر مذاکرات
فروری
شام میں داعش کی واپسی؛ پہلا بڑا حملہ، سکیورٹی صورتحال مزید بگڑنے کا خدشہ
?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:شام میں داعش کے زیرزمین گروہوں کی واپسی کا خطرہ
جون