تنازعہ کشمیرپاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتا ہے: شبیر شاہ

🗓️

سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر نظربند کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کے درمیان ممکنہ جوہری تصادم سے بچنے کے لیے مسئلہ کشمیر کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق شبیر احمد شاہ نے نئی دہلی کی تہاڑ جیل سے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ حالیہ پاک بھارت جنگ نے ایک مکمل ایٹمی جنگ کے امکان کے حوالے سے شدید خدشات کو جنم دیا ہے کیونکہ دونوں ممالک جوہری صلاحیتوں کے مالک ہیں۔

شبیرشاہ نے بحران کو جو ایک بڑی جنگ کا باعث بن سکتا تھا ،ختم کرنے کے لئے عالمی رہنمائوں بالخصوص امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بے مثال کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کو بھی سراہا جنہوں نے صورتحال کو مکمل جنگ میں تبدیل ہونے سے روکنے کے لئے اہم کردار ادا کیا۔

شبیرشاہ نے دیرینہ مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کی ثالثی کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ دوطرفہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد تنازعے کا پائیدارحل نکالنے کے لیے تیسرے فریق کی ثالثی ناگزیر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیاں دو طرفہ بات چیت کے نتیجے میں زیادہ تر سفارتی تعطل پیدا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر کی سیاسی قیادت نے بار ہاتیسرے فریق کی ثالثی کی ضرورت پر زور دیا ہے کیونکہ دو طرفہ مذاکرات اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ناکافی ہیں۔انہوں نے تنازعہ کشمیر کے خطرناک پہلوئوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ سات دہائیوں سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود یہ تنازعہ دونوں ممالک کے لئے لٹکتی ہوئی تلوار کی طرح ہے۔

حریت رہنما نے کہاکہ تنازعہ کشمیر جس نے اب ایک خطرناک رخ ختیار کر لیا ہے، پورے جنوبی ایشیاکے امن اور استحکام کے لئے خطرہ بنا ہوا ہے۔ انہوںنے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے ہمیشہ دوہرا کھیل کھیلا ہے تاکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق تنازعے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہر کوشش کو روکا جائے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے تنازعے کو حل کرنے کے بجائے ہمیشہ رکاوٹیں کھڑی کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت بین الاقوامی سطح پر تنازعہ کشمیر کو ایک دو طرفہ مسئلے کے طور پر پیش کررہا ہے جبکہ دو طرفہ بات چیت کے دوران وہ بے شرمی سے اسے اپنا اندرونی مسئلہ قرار دیتا ہے۔ شبیر شاہ نے کہاکہ اس صورتحال میں ایک غیر جانبدار تیسرے فریق کی ثالثی ہی تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل کا واحد قابل عمل راستہ ہے۔ تاہم شبیر شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق اور مفادات کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنانے کے لئے مستقبل میں کسی بھی فیصلہ سازی کے عمل میں کشمیری قیادت کی شمولیت ناگزیر ہے۔

مشہور خبریں۔

تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کیس: فواد چوہدری کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

🗓️ 12 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے تعمیراتی منصوبوں

اسرائیل میزائلوں کے مکمل محاصرے میں ہے:عطوان

🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:اسرائیل میزائلوں سے گھرا ہوا ہے اور اس کے آہنی گنبد

ہند۔پاکستان جنگ میں اسرائیلی ہتھیاروں کا اہم رول

🗓️ 12 مئی 2025سچ خبریں: معاشی اخبار "کالکالیست” کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ کئی

بھارتی پولیس کے ہاتھوں متعدد حریت رہنما گرفتار

🗓️ 10 جولائی 2023سچ خبریں: بھارتی پولیس نے سرینگر میں مسرور عباس انصاری سمیت چار

کائنات کی دریافت کے لئے دنیا کی طاقتور دوربین تیار کر لی گئی

🗓️ 14 دسمبر 2021نیویارک (سچ خبریں) کائنات  سے متعلق پوری دنیا میں تحقیقات جاری ہیں 

ٹرمپ کے دور میں روس کے خلاف پینٹاگون کے نئے انداز بے نقاب

🗓️ 8 فروری 2025سچ خبریں: امریکی میگزین نیوز ویک نے امریکی فضائیہ کے فلائٹ ریکارڈز

کیا سی آئی اے اور موساد جنگ بندی سے موافق ہیں؟

🗓️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: موساد اور سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور

حکومت کی چین، سعودی عرب سے 11 ارب ڈالر فنڈنگ حاصل کرنے پر نظریں مرکوز

🗓️ 29 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان چین اور سعودی عرب سے دوطرفہ تعاون

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے